فیکٹ چیک: پاکستان میں پھیلی بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شروف کے موت کی فرضی خبر
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ ٹائرگر شراف کی موت سے متعلق وائرل کی جا رہی خبریں فرضی ہیں۔ علاوہ ازیں اننیا پانڈے کا جنازے پر جذباتی ویڈیو سال 2021 کا اس وقت کا ہے جب ان کی دادی کی موت ہوئی تھی۔
- By: Umam Noor
- Published: Jun 7, 2023 at 01:30 PM
- Updated: Jul 8, 2023 at 05:31 PM
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ پاکستان میں بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شروف سے متعلق ایک پوسٹ وائرل ہو رہی ہے۔ وائرل کی جا رہی پوسٹ میں مخلف ویڈیو کا استعمال کیا گیا ہے گیا اور خاص طور ایک مخصوس ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے جس میں اداکارہ اننیا پانڈے کو روتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ اداکار ٹرائگر شراف انتقال کر گئے ہیں۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا دعوی بالکل فرضی ہے۔ ٹائرگر شراف کی موت نہیں ہوئی ہے۔ علاوہ ازیں اننیا پانڈے کا جنازے پر افسردہ ویڈیو سال 2021 کا اس وقت کا ہے جب ان کی دادی کی موت ہوئی تھی۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟
فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’ٹائیگر شروف کی موت ہو گئی ہے‘‘۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔
پڑتال
اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے نیوز سرچ کیا، سرچ میں ہمیں ایسی کوئی خبر نہیں ملی۔ اگر ایسی کوئی بھی خبر سچ ہوتی تو سرخیوں میں ضرور موجود ہوتی، لیکن ہمیں ایسی کوئی خبر نہیں ملی۔
ٹائیگر شروف کے آفیشیئل ٹویٹر، فیس بک اور انسٹاگرام ہینڈل پر ہمیں ان کی حالیہ پوسٹ بھی شیئر ہوئی ملیں۔ جس سے واضح ہوتا ہے کہ وہ بالکل صحیت سلامت ہیں۔
سرچ کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم نے اس فرضی خبر کے ساتھ وائرل کئے جا رہے اننیا پانڈے کی ویڈیو کی پڑتال شروع کی۔ ویڈیو کو ان ویڈ ٹول میں اپلوڈ کیا متعدد کی فریمس نکالے اور انہیں گوگل لینس کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں یہ ویڈیو ’سیکرٹ میڈیا ہیکر’ نام کے ویری فائڈ یوٹیوب چینل پر 10 جولائی 2021 کو اپلوڈ ہوا ملا۔ یہاں ویڈیو کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق، ’’اننیا پانڈے کا دادی کے انتقال پر جذاتی ویڈیو‘’۔
ہندوستان ٹائمس کی ویب سائٹ پر 10 جولائی 2021 کو شیئر کی ہوئی خبر ملی جس میں اننیا پانڈے کی انہیں تصاویر کو دیکھا جا سکتا ہے۔ دی گئی معلومات کے مطابق، ’’اننیا پانڈے اپنی دادی سنہلتا پانڈے کی موت پر بےحد جذباتی ہوئیں۔ آخری رسومات کی تصاویر میں اداکارہ اور ان کی بہن رائیسا کو روتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے‘‘۔ مکمل خبر یہاں پڑھیں۔
اس فرضی خبر کے ساتھ ایک اداکار رتیک روشن کا بھی ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں انہیں ایک ارتھی کے آگے چلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ گوگل لینس کے مدد سے یہ ویڈیو ہمیں بالی ووڈ ہنگامہ کے ویری فائڈ یوٹیوب چینل پر 17 اگست 2019 کو اپلوڈ ہوا ملا۔ یہاں دی گئی معلومات کے مطابق،’’ہریتھک روشن اپنے دادا جے اوم پرکاش کی آخری رسومات میں‘‘۔
یہی ویڈیو ہمیں زوم ٹی وی کے ویری فائڈ یوٹیوب چینل پر بھی اگست 2019 کو اپلوڈ ہوا ملا، یہاں بھی ویڈیو کے بتایا گیا کہ ہریتھک روشن اپنے دادا جے اوم پرکاش کی آخری رسومات ادا کرتے ہوئے‘‘۔
مزید تصدیق کے لئے ہم نے بالی ووڈ کو کوور کرنے والے سینئر صحافی پراگ چھاپےکر سے رابطہ کیا اور انہوں نے ہمیں بتایا کہ ٹائیگر شراف بالکل ٹھیک ہیں اور ان کی صحت سے متعلق خبریں فرضی ہیں۔
فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق پاکستان سے ہے۔ اور 15 ہزار لوگ اس صارف کو فالوو کرتے ہیں۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ ٹائرگر شراف کی موت سے متعلق وائرل کی جا رہی خبریں فرضی ہیں۔ علاوہ ازیں اننیا پانڈے کا جنازے پر جذباتی ویڈیو سال 2021 کا اس وقت کا ہے جب ان کی دادی کی موت ہوئی تھی۔
- Claim Review : ٹرائگر شراف انتقال کر گئے ہیں
- Claimed By : Mani Malik
- Fact Check : جھوٹ
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔