فیکٹ چیک: ٹریکٹر پر اسٹنٹ کر رہا شخص نہیں ہے وزیر، کسان کا ویڈیو فرضی دعوی کے ساتھ وائرل
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو تقریبا دو سال پرانا متھورا کا ہے۔ اس ویڈیو کے ساتھ وزیر کے ذریعہ ٹریکٹر کے افتتاح کا دعوی بھی فرضی ہے۔ ایک کسان نے ٹریکٹر پر اسٹنٹ کیا تھا یہ اسی معاملہ کا منظر ہے۔
- By: Umam Noor
- Published: Jun 1, 2023 at 05:24 PM
- Updated: Jun 1, 2023 at 05:41 PM
نئی دہلی (وشواس نیو۔)۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں ایک شخص کو ٹریکٹر پر اسٹنٹ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ یہ ویڈیو ہندوستان کے پنجاب کا اس وقت کاہے جب ایک وزیر نے ٹریکٹر کا افتتاح کیا۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو تقریبا دو سال پرانا متھورا کا ہے۔ اس ویڈیو کے ساتھ وزیر کے ذریعہ ٹریکٹر کے افتتاح کا دعوی بھی فرضی ہے۔ ایک کسان نے ٹریکٹر پر اسٹنٹ کیا تھا یہ اسی معاملہ کا منظر ہے۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟
فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’ایسٹ پنجاب میں وزیر نے ٹریکٹر کا افتتاح کیا ہے (انڈیا )‘‘۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔
پڑتال
اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے وائرل ویڈیو کو ان ویڈ ٹول میں اپلوڈ کیا متعدد کی فریمس نکالے پھر انہیں گوگل لینس کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں یہ ویڈیو ایک ٹویٹر صارف کی جانب سے 26 جنوری 2021 کو ٹویٹ ہوا ملا۔ یہاں ویڈیو کو متھورا کا اور ٹریکٹر کے ساتھ اسٹنٹ کر رہے شخص کو کسان بتایا گیا ہے۔
امر اجالا کے یوٹویوب چینل پر 28 جنوری 2021 کو اس ویڈیو کو اپلوڈ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ ’’متھرا ضلع میں کسانوں کے احتجاج کے دوران ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے۔ اس میں ایک کسان ٹریکٹر سے سٹنٹ کرتے نظر آ رہا ہے‘‘۔
ہمیں اے بی پی نیوز کی ویب سائٹ پر بھی 27 جنوری 2021 کو یہ ویڈیو اپلوڈ ہوا ملا، یہاں ویڈیو کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق’’متھرا کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں ایک کسان ٹریکٹر سے اسٹنٹ دکھانے کی کوشش کرتا ہے اور اسٹنٹ کے ناکامبیان ہونے پر ڈرائیور ٹریٹکر سے اتر جاتا ہے اور ٹریکٹر خود بہ خود چلتا رہتا ہے‘‘۔
پتریکا کی ویب سائٹ پر 27 جنوری 2021 کو اس معاملہ سے متعلق شائع ہوئی خبر کے مطابق، ’’یمنا ایکسپریس وے کو بلاک کرنے کے مقصد سے کسان ٹریکٹروں کی ایک لمبی فہرست کے ساتھ متھرا ضلع تھانہ کے نوجھیل علاقے میں مورکی بجنا انٹر کالج پہنچے۔ نہ جانے یہاں کے کسانوں کے جوان بیٹوں نے کیا سوچا کہ انہوں نے انٹر کالج کے احاطے میں ٹریکٹر کی مدد سے کچھ کرتب دکھانے کا فیصلہ کیا۔ اس کوشش کی وجہ سے ایک ٹریکٹر الٹ گیا۔ جس سے ڈرائیور چھلانگ لگا کر الگ ہو گیا۔ یہ الٹنے والا ٹریکٹر کئی موڑ لینے کے بعد خود کو سیدھا کر کے کھیتوں میں خود بہ خود چلنے لگا۔ تاہم کچھ نوجوانوں نے پیچھے بھاگتے ہوئے اس بے قابو ٹریکٹر کو پکڑ لیا اور پیچھے سے ٹریکٹر پر چڑھ کر اسے کنٹرول کیا‘‘۔
وائرل ویڈیو سے متعلق مزید تصدیق کے لئے ہم نے متھورا کے دینک جاگرن کے صحافی ونیت مشرا سے رابطہ کیا اور وائرل ویڈیو ان کے ساتھ شیئر کیا۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ یہ متھورا کا تقریبا ڈھائی سال پرانا معاملہ ہے جب کسان آندولن کے دوران ایک کسان نے اسٹنٹ کیا تھا۔ اب جو دعوی شیئر کیا جا رہا ہے وہ غلط ہے‘‘۔
فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اکسیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق پاکستان سے ہے۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو تقریبا دو سال پرانا متھورا کا ہے۔ اس ویڈیو کے ساتھ وزیر کے ذریعہ ٹریکٹر کے افتتاح کا دعوی بھی فرضی ہے۔ ایک کسان نے ٹریکٹر پر اسٹنٹ کیا تھا یہ اسی معاملہ کا منظر ہے۔
- Claim Review : یہ ویڈیو ہندوستان کے پنجاب کا اس وقت کاہے جب ایک وزیر نے ٹریکٹر کا افتتاح کیا
- Claimed By : Short Moves
- Fact Check : جھوٹ
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔