X
X

فیکٹ چیک: کولڈ ڈرنک کے ساتھ آم کھانے کو جان لیوا بتانے والی پوسٹ فرضی ہے

  • By: Umam Noor
  • Published: Jul 1, 2019 at 05:32 PM
  • Updated: Jul 2, 2019 at 07:10 PM

نئی دہلی (وشواس ٹیم)۔ فیس بک پر ایک پوسٹ وائرل ہو رہی ہے۔ اس پوسٹ میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ آم کھانے کے فورا بعد کولڈ ڈرنک پینے سے پیٹ میں ایک جان لیوا ری ایکشن ہوتا ہے۔ اس پوسٹ میں آم کھانے کے بعد کولڈ ڈرنک پینے سے دو لوگوں کی موت کا بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے۔ وشواس ٹیم کی پڑتال میں یہ پوسٹ اور اس کا دعویٰ فرضی پایا گیا ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں

سوشل میڈیا پر پھیلائے جا رہے اس پوسٹ کے مطابق، آم اور کولڈ ڈرنک کو اگر ساتھ لیا جائے تو پیٹ میں ایک جان لیوا کامبینیش تیار ہوتا ہے۔ آم میں سائٹرک ایسڈ ہوتا ہےاور جب یہ کولڈ ڈرنک کے کاربونیشن ایسڈ سے ملتا ہے تو ایک ایسا ایسڈ تیار ہوتا ہے جو انسانوں کے لئے زہریلا ہے۔ آم کھانے کے بعد کولڈ ڈرنک پیسے سے دو لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ اس پوسٹ کو سندیپ ٹھاکر نے فیس بک پر شیئر کیا ہے۔

پڑتال

وشواس نیوز کی ٹیم نے نیوٹریشنسٹ سے رابطہ کیا اور اس دعوی کی پڑتال شروع کی۔ ہم نے نیوٹریشنسٹ اونی کول سے پوچھا کہ کیا آم کھانے کے فورا بعد کولڈ ڈرنک پینے سے پیٹ میں کوئی جان لیوا ری ایکشن ہوتا ہے۔ اس پر اونی کول نے بتایا، ’’سائٹرک ایسڈ یا سائٹریٹ ایک آرگینک ایسڈ ہے، جو پھلوں میں موجود ہوتا ہے۔ سب سے زیادہ سائٹرک ایسڈ نیمو پانی میں ہوتا ہے، جہاں ہر آنس جوس میں 1.44 گرام سائٹرک ایسڈ ہوتا ہے۔ اس کے مقابلہ میں دیکھیں تو آموں میں سائٹرک ایسڈ کافی کم تعداد میں پایا جاتا ہے۔ 100 گرام آم سائٹرک ایسڈ 0.1 گرام سے بھی کم ہوتا ہے۔

انہوں نے آگے کہا، ’’وہیں دوسری جانب، سافٹ ڈرنس میں دباؤ کے ساتھ گھلائی گئی کاربن ڈائی آکسائڈ موجود ہوتی ہے۔ جب سافٹ ڈرنک کی بوتل کھولی جاتی ہے تو کاربونک ایسڈ الگ ہونے لگتی ہے۔ کاربونائٹ ایسڈ کا الگ ہونا ہی سوڈا فج پیدا کرتا ہے۔ حالاںکہ، اس میں ایسیڈک خصوصیات ہیں، لیکن ایسا کوئی ثبوت نہیں ہے جو یہ بتائے کہ پینے والی چیزوں میں موجود کاربونک ایسڈ سے انسانوں کو کوئی نقصان پہنچتا ہے۔ علاوہ ازیں، کاربونک ایسڈ اور سائٹرک ایسڈ، دونوں ہی کمزور ایسڈ ہیں۔ ایسا کوئی ریکارڈ نہیں ہے کہ جب دونوں ایسڈ کو ساتھ ملایا گیا تو اس کا کوئی خبر اثر کسی انسانی جسم پر پڑا‘‘۔

اونی کول نے مزید کہا کہ، ’’ عملی طور پر دیکھیں تو اگر سائٹرک اور کاربونک ایسڈ کا آپس میں ملنا انسان کے لئے زہریلا ہوتا تو مشہور شکنجی پینے کے بعد لاکھوں ہندوستانیوں کی موت ہو جانی چاہئے۔ ایسا اسلئے کیوں کہ آم کے مقابلہ نیبو میں 10 گنا زیادہ سائٹرک ایسڈ ہوتا ہے‘‘۔

نیوٹریشنسٹ اونی نے ان ریئر معاملات کے بارے میں بھی بتایا جہاں آم اور سافٹ ڈرنکس کا کابینیشن نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ ان کے مطابق، عام طور سے،  آم اور سافٹ ڈرنکس کا کامبینیشن ذِیابیطس کے مریضوں کے لئے نصقان دہ ہو سکتا ہے۔ اگر ان کا کھانے سے پہلے شوگر لیول کافی زیادہ ہے تو ایسے حالات میں شوگر لیول اور اوپر جائےگا۔ وقت پر انسولن نہیں ملا تو جسم کے دیگر حصوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے‘‘۔

وشواس نیوز نے ایسی سانٹیفک اسٹڈیز کو بھی تلاش کرنے کی کوشش کی جو یہ وبتائے کہ آم اور کولڈ ڈرنک کو ملانا خطرناک کمیکل ری ایکشن کی وجہ  بنتا ہے، لیکن ایسی کوئی بھی سائنٹیفک اسٹڈی نہیں ملی۔

ہم نے آم کھانے کے بعد کولڈ ڈرنکس پینے کی وجہ سے دو لوگوں کی موت کے دعوی کی تصدیق کے لئے نیوز رپورٹس کو بھی تلاش کیا۔ لیکن ہمیں ایسی کوئی خبر نہیں ملی، جس  میں اس سے متعلق کوئی دعویٰ کیا گیا ہو۔

نتیجہ: وشواس نیوز کی پڑتال میں یہ پوسٹ اور دعوی فرضی پایا گیا ہے۔ آم کھانے کے بعد کولڈ ڈرنک پینے سے کوئی جان لیوا ری ایکشن نہیں ہوتا ہے، جس سے کوسی کی جان چلی جائے۔

مکمل  سچ جانیں…سب کو بتائیں

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں
contact@vishvasnews.com 
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں۔

  • Claim Review : آم کھانے کے فورا بعد کولڈ ڈرنک پینے سے پیٹ میں ایک جانلیوا ری ایکشن ہوتا ہے
  • Claimed By : FB User: Sandeep Thakur
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later