X
X

فیکٹ چیک: اپنی حفاظت کرتے لوگوں کی اس تصویر کا اسرائیل- فلسطین کے حالیہ تشدد سے کوئی تعلق نہیں ہے

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کی جا رہی تصویر برسوں پرانی ہے۔ اس پرانی تصویر کو حالیہ حالات سے جوڑتے ہوئے وائرل کیا جا رہا ہے۔

  • By: Umam Noor
  • Published: May 16, 2023 at 06:04 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ گزشتہ کچھ روز سے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان چل رہی بمباری کے بعد سے سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس کو شیئر کرتے ہوئے دعوی کیا جا رہا ہے کہ غازہ کے میزائیل حملوں سے خود بچاتے ہوئے تل اویو کی حالیہ تصویر کی ہے۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کی جا رہی تصویر برسوں پرانی ہے۔ اس پرانی تصویر کو حالیہ حالات سے جوڑتے ہوئے وائرل کیا جا رہا ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’انتباہی سائرن بجنے کے بعد بہت سے اسرائیلی غزہ کے راکٹوں سے خود کو بچانے کے لئے تل اویو کی گلیوں میں زمین پر لیٹ گئے‘‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شیئر کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے گوگل لینس کے ذریعہ وائرل تصویر کو سرچ کیا، سرچ میں ہمیں سب سے پہلے یہ تصویر ہمیں ایک نیوز ویب سائٹ پر 2021 کو شائع ہوئی خبر میں ملی۔

خبر میں اسرائیل سے متعلق معلومات دی گئی ہے۔ اور وائرل تصویر کو فرچر امیج کے طور پر استعمال کیا گی ہے۔ مکمل خبر یہاں پڑھی جا سکتی ہے۔

یہی تصویر ہمیں ایک نیوز ویب سائٹ پر اکتوبر 2016 کو شائع ہوئے آرٹیکل میں بھی ملی، یہاں تصویر کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق، ’تل اویو میں انتباہی سائرن

وائرل پوسٹ سے متعلق تصدیق کے لئے ہم نے اسرائیل کے صحافی بین ہارٹمین سے رابطہ کیا اور وائرل پوسٹ ان کے ساتھ شیئر کی۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ یہ کئی سالوں پرانی تل اویو کی فوٹو ہے۔

وشواس نیوز اس بات کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کرتا ہے کہ وائرل کی جا رہی کب کی ہے، حالاںکہ یہ واضح ہے کہ یہ تل اویو کی پرانی فوٹو ہے۔

گمراہ کن پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق مصر سے ہے۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کی جا رہی تصویر برسوں پرانی ہے۔ اس پرانی تصویر کو حالیہ حالات سے جوڑتے ہوئے وائرل کیا جا رہا ہے۔

  • Claim Review : انتباہی سائرن سے اسرائیلی غزہ کے راکٹوں سے بچنے کے لئے گلیوں میں زمین پر لیٹ گئے
  • Claimed By : Elsawah Elzamalkawy
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later