فیکٹ چیک: پاکستانی عوام کو خطاب دیتے ہوئے عمران خان کا یہ ویڈیو ان کی رہائی کے بعد کا نہیں ہے
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو جنوری 2023 کا اس وقت کا ہے جب عمران خان نے پاکستان کی عدالت سے ورچوئل پیشی کا مطالبہ کیا تھا۔
- By: Umam Noor
- Published: May 12, 2023 at 06:33 PM
- Updated: May 15, 2023 at 10:13 AM
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ گزشتہ روز پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کو گرفتار کیا گیا تھا اور اب ان کو رہائی بھی مل گئی ہے۔ اسی بیچ عمران خان کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس کو شیئر کرتے ہوئے دعوی کیا جا رہا ہے کہ عمران خان کی رہائی کے بعد انہوں نے عوام سے خطاب دیتے ہوئے اس ویڈیو کو جاری کیا۔ جبکہ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو جنوری 2023 کا اس وقت کا ہے جب عمران خان نے پاکستان کی عدالت سے ورچوئل پیشی کا مطالبہ کیا تھا۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟
فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’عمران خان کا قوم سے رہائی کے بعد پہلا خطاب مجھے معلوم تھا یہ لوگ مجھے گرفتار کرنے والے ہیں نوجوانوں کو ہفتے سے ریلی کے لیے پھر نکالنے کا دعویٰ‘‘۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔
پڑتال
اپنی ٖپڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے وائرل ویڈیو کو ان ویڈ ٹول میں اپلوڈ کیا، متعدد کی فریمس نکالے اور انہیں گوگل لینس کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ میں رائٹس کی جانب سے 21 مارچ 2023 کو کیا گیا ایک ٹویٹ ملا جس میں وائرل ویڈیو کو دیکھا جا سکتا ہے۔ ٹویٹ میں دی گئی معلومات کے مطابق، ’’سابق وزیراعظم عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان سے کہا ہے کہ وہ اپنی جان کو لاحق خطرے کو کم کرنے کے لیے عملی طور پر عدالتی کارروائی میں پیش ہونے کی اجازت دیں‘‘۔
انڈیپنڈینٹ اردو 12 مئی کی خبر کے مطابق ’’اسلام آباد ہائی کورٹ: عمران خان کی متعدد کیسز میں ضمانتیں منظور‘‘۔
خبروں کے مطابق سابق پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کو القادر ٹرسٹ اسکینڈل کیس میں گرفتار کیا گیا تھا حالاںکہ اب انہیں بیل مل گئی ہے۔
وائرل ویڈیو سے متعلق مزید تصدیق کے لئے ہم نے پاکستان کے صحافی عادل علی سے رابطہ کیا اور وائرل پوسٹ ان کے ساتھ شیئر کی۔ انہوں نے ہمیں بنایا کہ فی الحال عمران خان نے گرفتاری کے بعد کوئی بیان نہیں دیا ہے۔
فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق پاکستان سے ہے۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو جنوری 2023 کا اس وقت کا ہے جب عمران خان نے پاکستان کی عدالت سے ورچوئل پیشی کا مطالبہ کیا تھا۔
- Claim Review : عمران خان کا قوم سے رہائی کے بعد پہلا خطاب
- Claimed By : ayesha
- Fact Check : جھوٹ
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔