X
X

فیکٹ چیک: ’اے آئی’ تکنیک سے بنائی گئی تصویر کو کیا جا رہا سویٹزرلینڈ کی لائبریری کا بتاتے ہوئے فرضی دعوی کے ساتھ وائرل

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل فوٹو اصل نہیں بلکہ آرٹیفیشیئل انٹیلیجنس تکنیک کے ذریعہ تیار کی گئی ہے۔ اے آئی کی مدد سے بنائی گئی اس تصویر کو لوگ اصل سمجھتے ہوئے وائرل کر رہے ہیں۔

  • By: Umam Noor
  • Published: Apr 18, 2023 at 02:46 PM
  • Updated: Jul 8, 2023 at 05:24 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں سڑک کے کنارے ایک خوبصورت لائبریری کو بنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر کو شیئر کرتے ہوئے دعوی کیا جا رہا ہے کہ یہ سویٹزرلینڈ کے بس اسٹاپ پر بنی ایک لائبریری کی اصل تصویر ہے۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل فوٹو اصل نہیں بلکہ آرٹیفیشیئل انٹیلیجنس تکنیک کے ذریعہ تیار کی گئی ہے۔ اے آئی کی مدد سے بنائی گئی اس تصویر کو لوگ اصل سمجھتے ہوئے وائرل کر رہے ہیں۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’سوئٹزرلینڈ میں بس سٹینڈ پر موجود اک پبلک لائبریری اور ہمارے بس اڈوں پر أپ کو جیب کترے بڑی تعداد میں ملیں گے ۔۔ مگر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اس کا ذمہ دار کون ہے ؟؟ ہمارے نظر میں ہمارے سیاستدان بھی وہ لیڈران ہیں جنہوں نے ملک کیلئے شہادتیں دیں ، جیلیں کاٹیں ، ہر سیاست دان ہمارے لیے فرشتہ ہے ، ہر بااثر شخصیت ہمارے لئے مسیحا ہے تو ملک کو اس حال میں پہنچانے کا ذمہ دار کون ہے ‘‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے تصویر کو گوگل لینس کے ذریعہ سرچ کیا اور ہمیں یہ فوٹو ’یولیسس ڈاٹ اے آئی’ نام کے انسٹاگرام ہینڈل پر 3 اپریل 2023 کو شیئر ہوئی ملی۔

یولیسس کے انسٹاگرم پر ہینڈل پر دی گئی معلومات کے مطابق یہ ڈجیٹل کریئٹر ہیں۔

یولیسس کی ویب سائٹ پر اسی تصویر کو ’کلرچل کانسٹیلیشنس‘ کے ٹیگ میں دیکھا جا سکتا ہے۔ یہاں دی گئی معلومات کے مطابق، ’’یولیسس جدید اور اکثر غیر حقیقی ڈیزائن کے تصورات کا تصور کرنے میں مصنوعی ذہانت رکھتا ہے۔ برلن میں مقیم ڈیجیٹل ڈیزائن اسٹوڈیو کا سب سے حالیہ پروجیکٹ انفلٹیبل انفراسٹرکچر کے ساتھ لگائے گئے شہری گلیوں کے مناظر کا تصور کرتا ہے جو عوامی لائبریریوں سے دگنا ہے‘‘۔

مزید تصدیق کے لئے ہم نے یولیسس ویب سائٹ سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کیا اور وائرل پوسٹ ان کے ساتھ شیئر کیا۔ ہمیں تصدیق دیتے ہوئے بتایا گیا کہ یہ تصویر اصل نہیں بلکہ آرٹیفیشئل انٹیلیجنس (اے آئی) کے ذریعہ تیار کی گئی ہے۔

فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کے بایو کے مطابق وہ صحافی ہیں۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل فوٹو اصل نہیں بلکہ آرٹیفیشیئل انٹیلیجنس تکنیک کے ذریعہ تیار کی گئی ہے۔ اے آئی کی مدد سے بنائی گئی اس تصویر کو لوگ اصل سمجھتے ہوئے وائرل کر رہے ہیں۔

  • Claim Review : سوئٹزرلینڈ میں بس سٹینڈ پر موجود اک پبلک لائبریری
  • Claimed By : Sheral khan khaskheli
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later