فیکٹ چیک: رونالڈو نے کی تھی دبئی اور وہاں کے لوگوں کی تعریف، اسلام سے جوڑ کر فرضی دعوی وائرل
- By: Umam Noor
- Published: Mar 1, 2023 at 10:24 AM
- Updated: Jul 8, 2023 at 05:33 PM
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ کرسٹیانو رونالڈو کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں برقعہ پوش خاتون کے ساتھ سٹیج پر بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر شیئر کرتے ہوئے صارفین دعویٰ کر رہے ہیں کہ انہوں نے انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ اسلام سے سب سے زیادہ پیار کرتے ہیں۔
وشواس نیوز نے وائرل دعوے کی حقیقت کی جانچ کی اور پتہ چلا کہ رونالڈو نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا ہے۔ دبئی ایکسپو 2020 میں ہونے والے اس مکالمے میں انہوں نے وہاں کی ثقافت اور لوگوں کے بارے میں کہا کہ وہ اسے پسند کرتے ہیں۔ اسلام سے متعلق جو بیان وائرل کیا جا رہا ہے وہ غلط ہے۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟
وائرل پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ایک فیس بک صارف نے لکھا کہ ‘سعودی عرب کی اس مسلمان خاتون نے کرسٹیانو رونالڈو سے سوال کیا۔ #رونالڈو آپ سب سے زیادہ کس سے پیار کرتے ہیں،” کرسٹیانو رونالڈو کا کہنا ہے کہ میں #اسلام سے محبت کرتا ہوں۔
پوسٹ کا محفوظ شدہ ورژن یہاں دیکھیں۔
پڑتال
اپنی تحقیقات شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے نیوز سرچ کیا لیکن ہمیں ایسی کوئی خبر نہیں ملی۔ اگر ایسی کوئی خبر سچ ہوتی تو کہیں نہ کہیں موجود ہوتی۔ تحقیقات کو آگے بڑھاتے ہوئے، ہم نے وائرل تصویر کو گوگل لینس کے ذریعے تلاش کیا۔ تلاش کرنے پر یہ تصویر کئی نیوز ویب سائٹس پر اپ لوڈ کی ہوئی پائی گئی۔
خلیج ٹائمز کی 28 جنوری 2022 کی خبر کے مطابق ‘رونالڈو نے دبئی ایکسپو 2020 میں شرکت کی اور ہزاروں لوگ ان سے ملنے دبئی پہنچ گئے۔’ اس خبر میں اس انٹرایکٹو سیشن میں رونالڈو کے کچھ بیانات بھی دیے گئے ہیں۔ تاہم، وائرل دعوے سے مماثل کچھ نہیں ملا۔
ہمیں ایکسپو دبئی کی ویب سائٹ پر رونالڈو کا مکمل سوال و جواب کا سیشن ملا۔ 18 منٹ کی ویڈیو میں کہیں بھی ان کا ‘آئی لو اسلام’ جیسا بیان نہیں ملا۔ تاہم، ‘آپ کو دبئی کیسا لگا؟’ کے جواب میں رونالڈو کہتے ہیں، ‘جیسا کہ لوگ جانتے ہیں کہ میں دبئی سے محبت کرتا ہوں کیونکہ وہ میرے ساتھ ناقابل یقین سلوک کرتے ہیں۔ میں لویہاں کے گوں سے پیار کرتا ہوں، مجھے ثقافت سے پیار ہے اور میں ہر سال یہاں آتا ہوں، اس لئے یہاں آ کر اچھا لگتا ہے‘۔
ہم نے تصدیق کے لیے سینئر اسپورٹس جرنلسٹ ونیت رام کرشنن سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ رونالڈو نے اسلام کے حوالے سے ایسا کوئی بیان نہیں دیا ہے۔
فیس بک پر فرضی پوسٹ شیئر کرنے والے پیج کی سوشل اسکیننگ میں، ہم نے پایا کہ یہ پیج مغربی بنگال سے چلایا جاتا ہے۔
- Claim Review : رونالڈو نے کہا کہ وہ اسلام سے سب سے زیادہ پیار کرتے ہیں۔
- Claimed By : Viral social media clips
- Fact Check : جھوٹ
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔