X
X

فیکٹ چیک: خواتین کی سکیورٹی کے لئے وائرل ہو رہا ہیلپ لائن نمبر فرضی ہے

  • By: Umam Noor
  • Published: Jun 20, 2019 at 05:34 PM
  • Updated: Aug 30, 2020 at 08:35 PM

نئی دہلی (وشواس ٹیم)۔ سوشل میڈیا پر کچھ وقت سے ایک میسج وائرل ہو رہا ہے جس میں خواتین کے تحفظ کو لے کر بات کی گئی ہے۔ میسج کے مطابق، رات کو اکیلے سفر کرنے والی خواتین ایک سہولت کا فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔ میسج میں لکھا ہے، ’’آپ جب بھی اکیلے رات میں آٹو یا ٹیکسی میں بیٹھے تو اس پر آٹو یا ٹیکسی کا نمبر 9969777888 ایس ایم ایس کر دیں آپ کے فون پر میسج آئےگا اکنالجمینٹ کا، آپ کی گاڑی پر جی پی آر ایس سے نظر رکھی جائےگی‘‘۔ ہماری پڑتال میں ہم نے پایا کہ وائرل ہو رہا میسج پوری طرح صحیح نہیں ہے۔ ہماری پڑتال میں دو باتیں سامنے آئیں۔ یہ سروس صرف ممبئی شہر کے لئے تھی اور دوسری مارچ 2014 میں شروع ہوئی یہ سروس، 2017 میں بند کر دی گئی تھی۔

دعویٰ

وائرل میسج میں تصویر پر ایک ٹکسٹ لکھا ہے۔ اس تصویر میں ایک ڈری ہوئی خاتون کی تصویر کو دیکھا جا سکتا ہے۔ ساتھ میں، وزیر اعظم مودی کی تصویر بھی لگی ہے۔ تصویر میں ٹکسٹ لکھا ہے۔ ’’بہت ضروری اطلاع: اکیلے سفر کرنے والی خواتین کے حق میں جاری۔ آپ جب بھی اکیلے رات میں آٹو یا ٹیکسی میں بیٹھے تو اس پر آٹو یا ٹیکسی کا نمبر 9969777888 ایس ایم ایس کر دیں آپ کے فون پر میسج آئےگا اکنالجمینٹ کا، آپ کی گاڑی پر جی پی آر ایس سے نظر رکھی جائےگی۔ زیادہ سے زیادہ اس میسج کو شیئر کریں‘‘۔

فیکٹ چیک

اس میسج کی حقیقت کا پتہ لگانے کے لئے ہم نے اس نمبر کے بارے میں سرچ کیا۔ پڑتال میں ہمیں پتہ چلا کہ ممبئی پولیس نے مارچ 2014 میں موبائل سروس پروائڈر کمپنی ایم ٹی این ایل کے ساتھ مل کر یہ سروس شروع کی تھی۔

ہم نے ممبئی پولیس ہیڈ کوارٹر میں فون میں تو ہمیں بتایا گیا کہ اس نمبر پر کیب یا آٹو کا نمبر میسج کرنے کے بعد 100 نمبر پر فون کیا جاتا ہے تو جی پی ایس لوکیشن ٹریک کی جاتی تھی۔ یہ سروس اب بند کی جا چکی ہے۔

ممبئی پولیس کے ذریعہ ہمیں بتایا گیا کہ اس سروس کو زیادہ رسپانس نہیں ملا تھا۔ وی اے ایس کے مقابلے ٹویٹر کی سروس کا استعمال زیادہ شروع کر دیا۔ اسلئے اس موبائل نمبر کی سروس مارچ 2017 میں ہی بند کر دی گئی تھی۔

اس سلسلہ میں ہم نے دہلی پولیس ہیڈ کوارٹر سے رابطہ کیا جہاں ہمیں بتایا گیا کہ ایسی کوئی سروس ابھی سرگرم نہیں ہے۔ ہمیں بتایا گیا کہ دہلی پولیس نے 31 مارچ 2016 کو ٹویٹ کر کے بھی یہ بات کہی تھی کہ ایسی کوئی سروس دہلی میں نہیں چل رہی ہے۔ ہم نے اس ٹویٹ کو ڈھونڈا تو ہمیں یہ ٹویٹ مل بھی گیا جسے آپ نیچے دیکھ سکتے ہیں۔

اسی سلسلہ میں گزشتہ سال جون میں ہی بنگلورو پولیس نے بھی ٹویٹ کر کے یہ جانکاری دی تھی کہ وائرل میسج غلط ہے۔

اس وائرل میسج کو شیو ٹھاکر نام کے فیس بک صارف نے ’پیار تونے کیا کیا زنگ‘‘ نام کے پیج پر شیئر کیا گیا تھا۔ اس پیج کے کل 74,572  ممبرس ہیں۔

نتیجہ: ہماری پڑتال میں اس میسج کو لے کر دو باتیں پائی گئیں۔ پہلی۔ یہ سروس صرف ممبئی شہر کے لئے تھی اور دوسرحی۔ مارچ 2014 میں شروع ہوئی یہ سروس مارچ 2017 میں بند کر دی گئی۔ وائرل میسج صحیح نہیں ہے۔

مکمل سچ جانیں…سب کو بتائیں

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں
contact@vishvasnews.com 
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں۔

  • Claim Review : اکیلے سفر کرنے والی خواتین رات میں آٹو یا ٹیکسی میں بیٹھے تو اس کا نمبر 9969777888 پر ایس ایم ایس کر دیں آپ کی گاڑی پر جی پی آر ایس سے نظر رکھی جائےگی
  • Claimed By : � pyar tune � kya kiya zing ��
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later