X
X

فیکٹ چیک: دلت لیڈر چندر شیکھر راون کو مسلمان بتانے والی وائرل پوسٹ فرضی ہے

  • By: Umam Noor
  • Published: Jun 19, 2019 at 04:29 PM

نئی دہلی (وشواس ٹیم)۔ سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہو رہی ہے اس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ بھیم آرمی کے لیڈر چندر شیکھر آزاد ’راون‘ کا اصل نام نسیم الدین خان ہے۔ وشواس ٹیم کی پڑتال میں یہ دعویٰ فرضی ثابت ہوا ہے۔ چندر شیکھر آزاد مسلم نہیں، بلکہ دلت سماج سے آتے ہیں۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں

ودھی شرما (نیچے انگریزی میں دیکھیں) نام کے ایک فیس بک اکاؤنٹ سے 17 جون 2019 کو ایک پوسٹ کی گئی۔ اس میں چندر شیکھر راون کی ایک تصویر کا استعمال کرتے ہوئے دعویٰ کیا گیا ہے کہ: بھیم آرمی کے لیڈر چندر شیکھر راون کا اصل نام نسیم الدین خان ہے! کتنے لوگوں کو پتہ تھا کہ ہندوں کو توڑنے کی چلاک مسلم چال
Vidhi Sharma

پڑتال

وشواس ٹیم نے چندر شیکھر راون کے نام پر وائرل ہو رہی پوسٹ کی حقیقت جاننے کے لئے سب سے پہلے گوگل رورس سرچ کی مدد لی۔ اس کے لئے ہم نے چندر شیکھر سے متعلقہ کی ورڈس ٹائپ کر کے گوگل سرچ کیا۔ ہمیں دینک جاگرن کی ویب سائٹ کا ایک لنک ملا۔ اس میں چندر شیکھر راون کے بارے میں بتایا گیا تھا۔

خبر میں بتایا گیا کہ چندر شیکھر دلت افسران کو لے کر سوشل کیمپین چلاتے ہیں۔ وہ پیشے سے ایک وکیل ہیں۔ چندر شیکھر کی پیدائش سہارنپور میں چٹمل پور کے پاس دھڑکلی گاؤں میں ہوئی تھی۔ چندر شیکھر کے والد کا نام گووردھن داس ہے، جبکہ والدہ کا نام کملیش دیوی ہے۔

اس کے بعد وشواس ٹیم نے چندر شیکھر سے رابطہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں بدنام کرنے کے لئے مسلسل اس طرح کی پوسٹ وائرل کی جاتی ہیں۔ اس کا حقیقت سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہے۔ مسلمان بتانے والی پوسٹ پرانی ہے۔ پہلے بھی یہ کئی بار وائرل ہو چکی ہے، لیکن اس سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ہم اپنے حساب سے سماج کے لئے کام  کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔

اب باری تھی چندر شیکھر کے نام پر فرضی پوسٹ پھیلانے والے فیس بک اکاؤنٹ کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ودھی شرما نام کا یہ  فیس بک اکاؤنٹ گجرات سے چلایا جاتا ہے۔ پروفائل میں بتایا گیا ہے کہ یہ صارف احمد آباد کی رہنے والی ہے۔ اس اکاؤنٹ کو 16 ہزار سے زیادہ لوگ فالو کرتے ہیں۔ خود کو حب الوطن کہنے والی اس پروفائل کی صارف ایک خاص آئڈیولاجی کو پرموٹ کرتی ہے۔

نتیجہ: وشواس ٹیم کی پڑتال میں چندر شیکھر کو مسلمان بتانے والی پوسٹ فرضی ثابت ہوئی۔ چندر شیکھر دلت سماج سے تعلق رکھتے ہیں

مکمل سچ جانیں…سب کو بتائیں

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں
contact@vishvasnews.com 
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں۔

  • Claim Review : چندر شیکھر آزاد کا اصل نام نسیم الدین خان ہے
  • Claimed By : Manoj Yadav
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later