X
X

فیکٹ چیک: اسلام قبول کرتے ہوئے نظر آرہا یہ شخص ارجنٹینا کا گول کیپر نہیں ہے

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ دعوی گمراہ کن ہے۔ وائرل ویڈیو میں نظر آرہا شخص ارجنٹینا کا گول کیپر نہیں ہے۔

  • By: Umam Noor
  • Published: Dec 22, 2022 at 05:46 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں ارجنٹینا کی فٹ بال ٹیم کی ٹی شرٹ پہنے ایک شخص مسجد میں شہادت پڑھتے ہوئے دیکھا اور سنا جا سکتا ہے ۔ ویڈیو مسجد کے اندر کا بظاہر نظر آرہا ہے۔ اور اس کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ فیفا ورلپ کے دوران ارجنٹینا کے گول کیپر نے اسلام قبول کر لیا ہے۔

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ دعوی گمراہ کن ہے۔ وائرل ویڈیو میں نظر آرہا شخص فیفا ورلڈ کپ 2022 میں شامل ہوئے ارجنٹینا کے تینوں گول کیپر ایمیلیانو مارٹنیز، جیرونیمو رولرز، فرینک ارمانی میں سے کوئی نہیں ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’بریکینگ نیوز ماشاءاللہ ارجنٹائن کے گول کیپر نے اسلام قبول کرلیا‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو سرچ کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے نیوز سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں ایسی کوئی خبر نہیں ملی۔ ویڈیو کی تفتیش کرتے ہوئے ہم نے ویڈیو کو ان ویڈ ٹول میں اپلوڈ کیا امتعدد کی فریمس نکالے اور انہیں گوگل لینس کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں یہ ویڈیو ’مسٹر ریاکشن والا‘ نام کے ویری فائڈ یوٹیوب چینل پر 7 دسمبر 2022 کو ملا۔ یہاں ویڈیو کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق، ’قطر ورلڈ کپ 2022 میں ارجنٹائن کے مداح نے اسلام قبول کر لیا ویڈیو ہوا وائرل‘۔

اریٹنٹ ٹی وی نام کے ویری فائڈ یوٹیوب چینل اور کچھ کچھ دیگر یوٹیوب چینل پر بھی یہی ویڈیو دسمبر 2022 کو اپلوڈ ہوا ملا۔ یہاں بھی ہر جگہ ویڈیو کو اس دعوی کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے کہ فیفا ورلڈ کے دوران ارجنٹینا کے مداح نے اسلام قبول کر لیا۔

اسی بنیاد پر نیوز سرچ کئے جانے پر ہمیں یہ خبر ہم نے نیوز سرچ کی۔ سرچ میں ہمیں یہ خبر ایک نیوز ویب سائٹ پر بھی اپلوڈ ہوئی ملی۔ یہاں خبر میں دی گئی معلومات کے مطابق، ’فیفا ورلڈ کپ 2022 کے لئے قطر آئے ارجنٹینا کے ایک مداح نے اسلام قبول کر لیا۔

مزید سرچ میں ہم نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ فیفا ورلڈ کپ میں ارجنٹینا کے کتنے گول کیپرس شامل ہوئے ہیں۔ گول ڈاٹ کام کی ویب سائٹ پر کے مطابق، امیلیانو مارٹنز، گیریو رلی، فرانکو ارمانی‘ شامل ہوئے۔

فیفا ورلڈ کپ کی ویب سائٹ پر بھی ارجنٹینا کے انہیں تینوں گول کیپر کی فہرست دیکھی جا سکتی ہے۔

مزید سرچ کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم گول کیپر امیلیانو مارٹنز، گیریو رلی، فرانکو ارمانی، کے سوشل میڈیا ہینڈلز پر پہنچے، وہاں ہمیں ان کی تصاویر وائرل والے شخص سے کافی مختلف نظر آئیں۔ نیچے دئے گئے کولاج میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ وائرل ویڈیو میں نظر آرہا لڑکا اور ارجنٹینا کے تینوں گول کیپر شکل صورت میں کافی مختفل ہیں۔

وائرل پوسٹ سے متعلق تصدیق کے لئے ہم نے اسپورٹس کو کوور کرنے والے سینئر صحافی ونیت راما کرشنن سے رابطہ کیا اور وائرل ویڈیو ان کے ساتھ شیئر کیا۔ انہوں نے ہمیں بتایا،’ ویڈیو میں نظر آرہا شخص ارجنٹینا کا گول کیپر نہیں ہے‘۔

گمراہ کن پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق پاکستان سے ہے۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ دعوی گمراہ کن ہے۔ وائرل ویڈیو میں نظر آرہا شخص ارجنٹینا کا گول کیپر نہیں ہے۔

  • Claim Review : بریکینگ نیوز ماشاءاللہ ارجنٹائن کے گول کیپر نے اسلام قبول کرلیا
  • Claimed By : Anwer Hussani
  • Fact Check : گمراہ کن
گمراہ کن
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں
ดูบาส

Very well presented. Every quote was awesome and thanks for sharing the content. Keep sharing and keep motivating others.

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later