X
X

فیکٹ چیک: شہباز شریف کی گرفتاری کا 2020 کا ویڈیو، حالیہ بتاتے ہوئے وائرل

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ ویڈیو 2020 کا ہے جب شہباز شریف کو حراست میں لیا گیا تھا اس وقت وہ پاکستان کے وزیر اعظم بھی نہیں تھے۔

  • By: Umam Noor
  • Published: Dec 14, 2022 at 05:06 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کی گرفتار کا ایک نیوز کی کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں اینکر شہباز شریف کی گرفتاری کی خبر پڑھتے ہوئے نظر آرہے ہیں اور شریف کو گاڑی میں بیٹھا کر لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اب اسی ویڈیو اس دعوی کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے نئے آرمی کے چیف نے آتے ہی شہباز شریف کو گرفتار کر لیا ہے۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ ویڈیو 2020 کا ہے جب شہباز شریف کو حراست میں لیا گیا تھا اس وقت وہ پاکستان کے وزیر اعظم بھی نہیں تھے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’نئے آرمی چیف نے آتے ہی شہباز شریف کو گرفتار کر لیا‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

وائرل ویڈیو نیوز کلپ کا ہے، اور ویڈیو میں ’دنیا نیوز‘ کا لوگو دیکھا جا سکتا ہے۔ پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم دنیا نیوز کے ویری فائڈ یوٹیوب چینل پر پہنچے اور ہمیں وہاں ہم نے ’شہرباز شریف + اریسٹ‘ سرچ کیا۔ سرچ میں ہوبہو یہی ویڈیو دو سال پہلے اپلوڈ ہوا ملا۔ 28 ستمرب 2020 کو اپلوڈ ویڈیو میں دی گئی معلومات کے مطابق، ’نیب نے شہباز شریف کو منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کر لیا۔‘۔

ڈان نیوز کی ویب سائٹ پر بھی یہ خبر ستمبر 2020 کو شائع ہوئی ملی۔ یہاں ویڈیو کے اسکرین شارٹ کو خبر میں دیکھا جا سکتا ہے۔ خبر میں دی گئی معلومات کے مطابق، ’مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو پیر کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے منی لانڈرنگ کیس میں ان کی درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد گرفتار کرلیا۔ شہباز شریف کو عدالت کے احاطے سے ہی حراست میں لیا گیا جہاں سماعت سے قبل مسلم لیگ ن کے کارکنوں اور حامیوں کی بڑی تعداد جمع تھی۔

اب تک کی پڑتال سے یہ تو واضح تھا کہ یہ ویڈیو پرانا ہے، حالاںکہ ہم نے نیوز سرچ کے ذریعہ یہ جاننے کی کوشش کی کہ کیا حال فی الحال میں شہباز شریف کو گرفتار کیا گیا ہے؟ سرچ میں ہمیں ایسی کوئی خبر نہیں ملی۔ اور نا ہی شہباز شریف اور نا ان کی پارٹی کے ویری فائڈ سوشل میڈیا ہینڈل پر ملی۔

پوسٹ سے متعلق تصدیق کے لئے ہم نے پاکستان کے صحافی عارف محود سے رابطہ کیا اور وائرل ویڈیو ان کے ساتھ شیئر کیا۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ شہباز شریف کو حال فی الحال میں گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ ویڈیو 2020 کا ہے جب شہباز شریف کو حراست میں لیا گیا تھا اس وقت وہ پاکستان کے وزیر اعظم بھی نہیں تھے۔

  • Claim Review : نئے آرمی چیف نے آتے ہی شہباز شریف کو گرفتار کر لیا
  • Claimed By : Rangreza
  • Fact Check : گمراہ کن
گمراہ کن
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later