X
X

فیکٹ چیک: پرانا ویڈیو ہو رہا دہلی میں آئے زلزلے کے جھٹکے کا بتاتے ہوئے وائرل

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ ویڈیو 2021 کا ہے جب فلپائین میں زلزلہ آیا تھا۔ اس پرانے ویڈیو کو دہلی کا بتاتے ہوئے گمراہ کن دعوی کیا جا رہا ہے۔

  • By: Umam Noor
  • Published: Nov 13, 2022 at 03:33 PM

نئی دہلی(وشواس نیوز)۔ ایک ہفتہ کے اندر دو بار دہلی میں محسوس ہوئے زلزلہ کے جھٹکوں کے بعد سوشل میڈیا پر کئی ویڈیو اور تصاویر وائرل ہو رہی ہیں جن کے ساتھ گمراہ کن دعوی کیا جا رہا ہے۔ اسی کڑی میں ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں ایک پالتو کتے کو گھر کے گیٹ پر لیٹے دیکھا جا سکتا ہے اور پھر زلزلہ کے سبب زوز زور سے گیٹ اور زمین ہلنے لگتی ہے۔ اسی ویڈیو کو دہلی میں آئے زلزلہ کے جھٹکوں کا بتاتے ہوئے وائرل کر دیا گیا ہے۔ ہم نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ ویڈیو 2021 کا ہے جب فلپائین میں زلزلہ آیا تھا۔ اس پرانے ویڈیو کو دہلی کا بتاتے ہوئے گمراہ کن دعوی کیا جا رہا ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’دہلی-این سی آر سمیت شمالی ہندوستان میں زلزلے کے شدید جھٹک‘۔

پوسٹ کے آکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے ویڈیو کو ان ویڈ ٹول میں اپلوڈ کیا اور متعدد کی فریمس نکالے اور انہیں گوگل رورس امیج کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں یہ ویڈیو یو 2 فروری 2021کو اپلوڈ ہوا ملا۔ یہاں ویڈیو کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق،’20 جنوری 2021 کو 7.1 شدت کا زلزلہ داواؤ میں‘۔

https://www.youtube.com/watch?v=2LQYkfWmo8g

سرچ میں ہم نے پایا کہ فلپائین کے شہر کا نام داواؤ ہے۔ اسی بنیاد پر اپنی پڑتال کو ہم نے آگے بڑھایا اور ہمیں دیگر یوٹویب چینلز پر بھی یہی ویڈیو ملا۔ اپلوڈ کردہ ان دونوں ویڈیو میں بھی اسے 21 جنوری 2021 کو داواؤ زلزلہ کی فوٹیج بتائی گئی ہے۔

نیوز سرچ میں ہمیں 21 جنوری 2021 کی سی این این فلیپنس کی خبر ملی۔ یہاں خبر میں دی گئی معلومات کے مطابق، جمعرات، 21 جنوری کو داواؤ کے قریب سمندر میں 7.1 شدت کے زلزلے کا آیا۔ رات 8:23 پر آنے والا زلزلہ داواؤ آکسیڈنٹل میں جوز اباد سنٹوس سے 231 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع تھا‘۔

خبروں کے مطابق، ’اس ہفتے دوسری بار، دہلی-این سی آر نے نیپال میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے ہیں۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق، ہفتہ کو، ریکٹر اسکیل پر 5.4 شدت کا زلزلہ نیپال میں شام 7.57 بجے آیا جس کے جھٹکے دہلی سمیت اتراکھنڈ اور اتر پردیش کے کچھ حصوں میں بھی محسوس کئے گئے۔ وہیں بدھ کی صبح نیپال میں 6.3 کی شدت کا زلزلہ آیا تھا اور اس کے بعد دہلی-این سی آر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ نیپال میں بدھ کو آنے والے زلزلے میں چھ افراد ہلاک ہو گئے‘۔ مکمل خبر یہاں پڑھی جا سکتی ہے۔

وائرل ویڈیو سے متعلق تصدیق کے لئے ہم نے ہمارے ساتھی دینک جاگرن میں قومی خبروں کو کوور کرنے والے صحافی جے پی رنجن سے رابطہ کیا اور وائرل ویڈیو ان کے ساتھ شیئر کیا۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ وائرل ویڈیو میں جو زلزلہ دکھایا جا رہا ہے اس کی شدہ نظر آرہی ہے حالاںکہ دہلی میں اتنی شدت کا زلزلہ نہیں تھا۔

گمراہ کن ویڈیو کو شیئر کرنے والے فیس بک پیج کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ اس پیج کا تعلق پاکستان سے ہے۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ ویڈیو 2021 کا ہے جب فلپائین میں زلزلہ آیا تھا۔ اس پرانے ویڈیو کو دہلی کا بتاتے ہوئے گمراہ کن دعوی کیا جا رہا ہے۔

  • Claim Review : دہلی-این سی آر سمیت شمالی ہندوستان میں زلزلے کے شدید جھٹک
  • Claimed By : FocusNews.com.pk
  • Fact Check : گمراہ کن
گمراہ کن
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later