فیکٹ چیک: کشمیر کے نام پر وائرل ہو رہا ہے مراکش کا چھ سال پرانا ویڈیو
- By: Umam Noor
- Published: Jun 7, 2019 at 03:17 PM
- Updated: Jun 27, 2019 at 05:40 PM
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ہر سال ایک ویڈیو کشمیر کے نام پر وائرل ہوتا ہے۔ اس ویڈیو کے بارے میں دعویٰ کیا جاتا ہے کہ ایک کشمیری لڑکے نے فوج کے کتے پر پتھر پھینکا تو کتوں نے اس پر حملہ بول دیا۔ یہ ویڈیو کئی سال سے وائرل ہو رہا ہے ۔ اب ایک بار پھر یہ ویڈیو کشمیر کے نام پر انٹرنیٹ پر وائرل ہو گیا ہے۔ وشواس ٹیم کی پڑتال میں یہ ویڈیو کشمیر کا نہیں، مراکش کا نکلا۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں
شیو اسریتھے 386964328483808 (نیچے انگریزی میں دیکھیں) نام کے فیس بک پیج پر 3 مئی کو شام 5:12 بجے ایک ویڈیو اپ لوڈ کرتے ہوئے دعویٰ کیا گیا کہ پتھر پھیکنے والے کشمیری نوجوان نے فوج کے کتے پر پتھر پھینکا…کتے نے سرکار کے آرڈر کا انتظار نہیں کیا اس نے وہ کیا جو صحیح تھا۔
Shiv Usrethe (@Shiv-Usrethe-386964328483808)
اس ویڈیو کو اب تک 3900 سے زیادہ لوگ شیئر کر چکے ہیں۔ کمینٹ کرنے والوں کی تعداد 500 سے اوپر پہنچ گئی ہے۔ یہ ویڈیو ہر جگہ وائرل ہو رہا ہے۔
پڑتال
وشواس ٹیم نے اپنی جانچ کو آگے بڑھانے سے پہلے وائرل ویڈیو کو غور سے دیکھا اور سنا۔ ویڈیو کا آڈیو صاف نہیں تھا۔ اسلئے ہم نے اپنی پڑتال کو آگے بڑھاتے ہوئے گوگل رورس امیج ٹول کا استعمال کیا۔ کئی سرچ کے بعد یو ٹیوب پر ہمیں یہی ویڈیو 25 اپریل 2013 کو اپ لوڈ کیا ہوا ملا۔ یعنی یہ واضح تھا کہ وائرل ویڈیو ابھی کا نہیں، بلکہ تقریبا چھ سال برانا ہے۔ یوٹیوب پر اپ لوڈ اس ویڈیو کے کیپشن میں مراکش کی ذکر کیا گیا تھا۔ اس ویڈیو کو اب تک 1.31 لاکھ لوگ دیکھ چکے ہیں۔
اپنی پڑتال کا سلسلہ آگے بڑھاتے ہوئے ہم نے اسی ویڈیو کو ایک بار پھر سے یوٹیوب پر ٹائم لائن سیٹ کر کے سرچ کرنا شروع کیا۔ اس کے لئے ہم نے کئی کی ورڈس کا استعمال کیا۔ وشواس ٹیم کو سب سے پرانا ویڈیو 23 اپریل 2013 کو اپ لوڈ کیا گیا ملا۔ یہاں بھی اس ویڈیو کو مراکش کا بتایا گیا۔ سب سے پرانا ویڈیو یہیں ہمیں ملا۔
اس کے بعد وشواس ٹیم نے جموں دینک جاگرن کے سینئر ایڈیٹر راہل شرما سے رابطہ کیا۔ انہوں نے اس ویڈیو کی پوری حقیقت بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ ویڈیو میں نظر آرہی لوکیشن اور پہناوے کشمیر کے نہیں ہیں۔ کشمیر میں ہمیشہ سرد موسم رہتا ہے، جبکہ وائرل ویڈیو میں پتھر پھینکنے والے شخص نے اوپر کچھ بھی نہیں پہنا ہوا ہے۔
آخر میں ہم نے مراکش کے پرانے ویڈیو کو کشمیر کا بتا کر وائرل کرنے والے فیس بک صارف شیو اسریتھے کی سوشل اسکیننگ کی۔ اس کے لئے ہم اسٹاک اسکین (نیچے انگریزی میں دیکھیں) ٹول کا استعمال کیا۔ ہمیں پتہ چلا کہ شیو مدھیہ پردیش کے چھندواڑہ کا رہنے والا ہے۔ اس کے پیج کو 14 ہزار سے زیادہ لوگ فالو کرتے ہیں۔ اس پیج کو ایک سال پہلے 4 جون 2018 کو بنایا گیا تھا۔
Stalkscan
نتیجہ: وشواس ٹیم کی پڑتال میں پتہ چلا کہ وائرل ویڈیو کا کشمیر سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ یہ آج سے تقریبا چھ سال پہلے کا مراکش کا ویڈیو ہے۔
مکمل سچ جانیں…سب کو بتائیں
اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں
contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں۔
- Claim Review : ایک کشمیری لڑکے نے فوج کے کتے پر پتھر پھینکا تو کتوں نے اس پر حملہ بول دیا
- Claimed By : Fb User- Umesh Usrethe
- Fact Check : جھوٹ