فیکٹ چیک: ویڈیو گیم کا ایک حصہ ہوا روسی فوج پر یوکرین کا حملہ بتاتے ہوئے وائرل
وشواس نیوز نے اس ویڈیو کی پڑتال میں پایا کہ یہ ویڈیو گیم کا ایک منظر ہے جسے گمراہ کن دعوی کے ساتھ وائرل کیا جا ہا ہے۔
- By: Umam Noor
- Published: Oct 13, 2022 at 03:28 PM
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں بہت سے گاڑیوں کو جاتے ہوئے اور پھر حملے کو ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین یہ دعوی کر رہے ہیں کہ یہ ویڈیو یوکرنائی فورسز کی جانب سے روسی فوج پر ہوئے حملہ کی فوٹیج ہے۔ جب ہم نے اس ویڈیو کی پڑتال کی تو پایا کہ یہ ویڈیو گیم کا ایک منظر ہے جسے گمراہ کن دعوی کے ساتھ وائرل کیا جا ہا ہے۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟
فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’یوکرائنی فورسز کاروسی فوجی قافلے پر حملے کی فوٹیج‘۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔
پڑتال
اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے ویڈیو کو ان ویڈ میں اپلوڈ کیا اور متعدد کی فریمس نکالے اور انہیں گوگل رورس امیج کے ذریعے سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں یہ ویڈیو مل مین نام کے ایک یوٹیوب چینل پر اپلوڈ ہوا ملا۔ یہاں ویڈیو کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق یہ آرما 3 گیم کا حصہ ہے۔
یہاں پر ہمیں اسی یوٹیوب چینل کا ایک کمینٹ بھی پن کیا ہوا ملا جس میں لکھا ہے،’اس ویڈیو میں نظر آرہے تمام مناظر سچ نہیں ہیں۔ یہ آرمر 3 ویڈیو گیم ہے‘۔
یوٹیوب پر ارما 3 سے متعلق دی گئی معلومات کے مطابق، ’ارما 3 ایک اوپن۔ورلڈ کی حقیقت پسندی پر مبنی ملٹری ٹیکٹیکل شوٹر ویڈیو گیم ہے جسے بوہیمیا انٹرایکٹو نے خصوصی طور پر اسٹیم ڈسٹری بیوشن پلیٹ فارم کے ذریعے تیار اور شائع کیا ہے۔ یہ ستمبر 2013 میں مائکرو سافٹ ونڈوز کے لیے جاری کیا گیا تھا۔
وائرل پوسٹ سے متعلق تصدیق حاصل کرنے کے لئے ہم نے ہمارے ساتھی دینک جاگرن میں بین الاقوامی خبروں کو کوور کرنے والے صحافی جے پی رنجن سے رابطہ کیا اور وائرل پوسٹ ان کے ساتھ شیئر کی۔ انہوں نے ہمیں تصدیق دیتے ہوئے بتایا کہ یہ گزشتہ کچھ روز قبل یوکرین نے روس کی ریل اور سڑک نیٹورک پر حملہ کیا تھا جہاں پر آرمی کیمپ تھا۔ اور اس حملہ کو روس نے دہشت گردانہ حملہ قرار دیا تھا۔ حالاںکہ اس کے بعد روس کے یوکرین پر مسلسل کئی حملے کئے۔
گمراہ کن پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صرف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق ترکی سے ہے اور اسے 689 لوگ فالوو کرتے ہیں۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے اس ویڈیو کی پڑتال میں پایا کہ یہ ویڈیو گیم کا ایک منظر ہے جسے گمراہ کن دعوی کے ساتھ وائرل کیا جا ہا ہے۔
- Claim Review : یوکرائنی فورسز کاروسی فوجی قافلے پر حملے کی فوٹیج
- Claimed By : FA TF
- Fact Check : جھوٹ
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔