فیکٹ چیک: یہ وائرل تصویر بابا رام دیو کی 2011 کی بھوک ہڑتال کی ہے، جرمنی کی نہیں
- By: Umam Noor
- Published: Jun 3, 2019 at 12:38 PM
- Updated: Jun 27, 2019 at 05:26 PM
نئی دہلی (وشواس ٹیم)۔ سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہو رہی ہے، جس میں یوگ گرو بابا رام دیو کو بیمار حالت میں اسپتال میں ہونے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔ پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بابا رام دیو نے اپنے گھٹنوں کا آپریشن جرمنی میں کروایا ہے۔ ہماری پڑتال میں ہم نے پایا کہ یہ اطلاع غلط ہے۔ وائرل ہو رہی تصویر 2011 کی ہے جب بابا رام دیو نے بھوک ہڑتال کی تھی۔
دعویٰ
تصویر میں دعویٰ کیا گیا ہے، ’’کرو یوگ، رہو نروگ‘‘۔ یوگ گرو رام دیو کے گھٹنوں کا جرمنی میں کامیاب آپریشن!!۔
فیکٹ چیک
ہم نے اپنی پڑتال کو شروع کرنے کے لئے سب سے پہلے اس تصویر کا اسکرین شاٹ لیا اور اسے گوگل رورس امیج پر سرچ کیا۔ پہلے ہی پیج پر ہمیں ہندو بزنیس لائن نیوز اسٹوری کا ایک لنک ملا، جس میں اس تصویر کو دیکھا جا سکتا ہے۔ اس اسٹوری میں وائرل تصویر کا تھمب امیج استعمال کیا گیا تھا۔ اس اسٹوری کو 13 جون 2011 کو شائع کیا گیا تھا۔ اسٹوری میں استعمال اس تصویر کا ڈسکرپشن ہے۔ ’’آرٹ آف لیونگ گرو سری سری روی شنکر اور موراری باپو اتوار کو دہرادون کے ایک اسپتال میں یوگ گرو بابا رام دیو کا نو روزہ ’اپواس‘ تڑواتے ہوئے۔ رام دیو کے ساتھی بال کرشن بھی ہیں تصویر میں‘‘۔
اس پوسٹ کو سب سے پہلے شلپی سنگھ نام کی ایک خاتون نے 16 اپریل کو شیئر کیا تھا۔ ہم نے پتہ کیا کہ اس دن بابا رام دیو کہاں تھے۔ اپنی پڑتال میں ہم نے پایا کہ 16 اپریل 2019 کو یوگ گرو بابا رام دیو راجیہ وردھن راٹھور کے ساتھ جے پور میں تھے۔ اصل میں 16 اپریل کو راجیہ وردھن راٹھور نے جے پور کی دیہی سیٹ سے پرچہ نامزدگی داخل کی تھی اور بابا رام دیو انہیں کی حمایت میں وہاں پہنچے تھے۔
ہم نے مزید تصدیق کے لئے بابا رام دیو کے ترجمان ایس کے تجاروالا سے بات کی جنہوں نے اس پوسٹ کو فرضی بتاتے ہوئے کہا، ’’ یہ خبر بالکل غلط ہے۔ جس دن یہ پوسٹ کی گئی اس دن بابا رام دیو جے پور میں تھے۔ بابا جی کے جرمنی جاکرعلاج کرنے کی خبر بےبنیاد اور فرضی ہے‘‘۔
اس موضوع میں انہوں نے ایک ٹویٹ بھی کیا تھا جسے نیچے دیکھا جا سکتا ہے۔
فیس بک پر اس پوسٹ کو اے کمار نام کے ایک صارف نے شیئر کیا تھا۔ ان کے کل 4629 فالوورس ہیں۔
نتیجہ: ہماری پڑتال میں ہم نے پایا کہ رام دیو سے متعلق وائرل ہو رہی خبر فرضی ہے۔ وائرل تصویر 2011 کی ہے جب بابا رام دیو نے بھوک ہڑتال کی تھی۔ جس دن بابا رام دیو کے جرمنی میں علاج والی پوسٹ شیئر کی گئی تھی اس دن راجیہ وردھن راٹھور نے جے پور دیہی سیٹ سے پرچہ نامزدگی داخل کی تھی اور بابا رام دیو ان کی حمایت کرنے وہاں پہنچے تھے۔
مکمل سچ جانیں…سب کو بتائیں
اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں
contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں۔
- Claim Review : بابا رام دیو نے اپنے گھٹنوں کا آپریشن جرمنی میں کروایا ہے
- Claimed By : Facebook User- A Kumar
- Fact Check : جھوٹ