فیکٹ چیک: افغانستان سیلاب میں ہوئے ہیلی کاپٹر ریسکیو کا ویڈیو، بلوچستان کے گمراہ کن دعوی کے ساتھ وائرل
وشواس نیوز نے بلوچستان کے نام سے وائرل کئے جا رہے اس ویڈیو کی پڑتال میں پایا کہ یہ ویڈیو افغانستان کا ہے۔
- By: Umam Noor
- Published: Aug 26, 2022 at 02:41 PM
- Updated: Aug 26, 2022 at 02:47 PM
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں ایک ہیلی کاپٹر سے سیلاب میں پھنسے لوگوں کو بچاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین یہ دعوی کر رہے ہیں کہ یہ پاکستان کے بلوچستان کا ویڈیو ہے۔ جب ہم نے اس ویڈیو کی پڑتال کی تو پایا کہ یہ دعوی گمراہ کن ہے۔ وائرل ویڈیو افغانستان کا ہے۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟
فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’بلوچستان میں سیلاب متاثرین کو بچانے کے لیے جوان اپنی جان خطرے میں ڈال کر متاثرین کو محفوظ مقامات پر پہنچا رہے ہیں‘۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو ہہاں دیکھیں۔
پڑتال
اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے ہم نے سب سے پہلے وائرل ویڈیو کو ان ویڈ ٹول میں اپلوڈ کیا اور متعدد کی فریمس نکالے اور انہیں گوگل رورس امیج کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں یہ ویڈیو ایک ٹویٹر ہینڈل پر ملا۔ یہاں ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے اسے افغانستان کے قندھار ضلع کا بتایا گیا ہے۔
پڑتال میں ہمیں یہ ویڈیو افغانستان کو کوور کرنے والے صحافی مصطفی کے ٹویٹر ہینڈل پر بھی شیئر ہوا ملا۔ یہاں بھی ویڈیو کو شیئر کرتےہوئے اسے کندھار افعانستان کا بتایا گیا ہے۔
مزید سرچ کئے جانے پر ہمیں افغانستان سیلاب کی ایک ملتی جلتی تصویر اے ایف پی کی فوٹو گیرلی میں ملی۔ یہاں پر تصویر کو 2019 میں اپلوڈ کیا گیا ہے اور اس کو فوٹوگرافر جاوید تنویر نے کھینچا ہے۔
وائرل ویڈیو سے متعلق تصدیق کے لئے ہم نے افغانستان کے فوٹوگرافر جاوید تنویر سے رابطہ کیا اور وائرل پوسٹ کو ان کے ساتھ شیئر کیا۔ انہوں نے ہمیں ویڈیو کے بارے میں بتایا کہ یہ افغانستان کا ویڈیو ہے۔
مزید تصدیق کے لئے ہم نے افغانستان کے صحافی مخطار احمد اور ضیا ورسجی سے رابطہ کیا اور وائرل ویڈیو ان کے ساتھ شیئر کیا۔ ان دونوں نے ہی تصدیق دیتے ہوئے بتایا کہ یہ ویڈیو افغانستان کا ہے۔
پوسٹ کو گمراہ کن دعوی کے ساتھ شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف ’عبیداللہ بشارت رفیق بجاڑ‘ نے ’تحصیل سمندری‘ نام کے گروپ پر اس پوسٹ کو شیئر کیا ہے۔ اور اس گروپ کے 35 ہزار سے زیادہ ممبرز ہیں۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے بلوچستان کے نام سے وائرل کئے جا رہے اس ویڈیو کی پڑتال میں پایا کہ یہ ویڈیو افغانستان کا ہے۔
- Claim Review : بلوچستان کا ویڈیو
- Claimed By : عبیداللہ بشارت رفیق بجاڑ
- Fact Check : گمراہ کن
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔