فیکٹ چیک: مصر کے شرقیہ میں غیر قانونی گھر کو توڑے جانے کی تصویر فرضی کہانی کے ساتھ وائرل
وشواس نیوز نے اس تصویر کی پڑتال میں پایا کہ یہ تصویر مصر میں بنے ایک غیر قانونی گھر کی ہے جسے اسی بنیاد پر منہدر کیا جا رہا ہے۔ اس فوٹو کے ساتھ وائرل ہو رہی کہانی پوری طرح فرضی ہے۔
- By: Umam Noor
- Published: Aug 25, 2022 at 11:38 AM
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک گھر کو بلڈوزر سے منہدم کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ٹوٹ رہی عمارت کی تصویر کو شیئر کرتے ہوئے باپ۔بیٹوں سے متعلق ایک حوصلہ افزا کہانی وائرل ہو ہی ہے، اور صارفین سے اس کہانی سے سبق سیکھنے کا درس دیا جا رہا ہے۔ پوسٹ کو سچ مانتے ہوئےصارفین وائرل کر رہے ہیں۔ جب ہم نے اس تصویر کی پڑتال کی تو پایا کہ یہ تصویر مصر میں بنے ایک غیر قانونی گھر کی ہے جسے اسی بنیاد پر منہدم کیا جا رہا ہے۔ اس فوٹو کے ساتھ وائرل ہو رہی کہانی پوری طرح فرضی ہے۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟
فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’یہ گھر الجزائر میں موجود ہے اس گھر کے مالک نے اپنی موت سے پہلے اپنی اولاد کو جمع کیا اور کہا کہ جب میں فوت ہو جاوں تو اس گھر کو گرا دینا کیوں کہ اس گھر کی بنیادوں میں ایک خزانہ دفن ہے کچھ دنوں بعد وہ شخص فوت ہوگیا اور اس کی اولاد جمع ہو کر اس خزانے کی تلاش کے لیے اپنے والد کی وصیت پر عمل کرنے کے لیے مشورہ کرنے لگی اور آخر کار اتفاق ہوا کہ گھر کو گرا دیا جائے گھر کو گرانے کے لیے مشینری منگوائی گئی اور گھر کو گرا دیا گیا ایک صندوق اس گھر کی بنیادوں سے ملا سب خوش تھے کہ خزانہ مل گیا ہے جب صندوق کو کھولا گیا تو اس میں سی ایک کاغذ کا ٹکڑا ملا اس پر لکھا تھا کہ تم سب اگر مرد ہو تو اس گھر کو دوبارہ تعمیر کر کے دکھاؤ والدین اپنی زندگی کی انتھک محنت کر کے گھروں کو تعمیر کرتے ہیں اور اولاد اس جائیداد پر حق بھی جتاتے ہیں اور جھگڑے بھی کرتے ہیں اور پھر ساری زندگی ایک دوسرے سے جدا رہتے ہیں’۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔
پڑتال
اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے تصویر کو گوگل رورس امیج کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں یہ تصویر یوم7 نام کی ویب سائٹ پر ملی۔
یوم 7 کی ویب سائٹ پر 20 مئی 2017 کو تصویر سے متعلق شائع خبر میں ہمیں اسی معاملہ کی دیگر تصاویر بھی ملیں اور دی گئی خبر کے مطابق، ’اسسٹنٹ وزیر داخلہ اور شرقیہ سیکیورٹی کے ڈائریکٹر میجر جنرل ریڈا تبلیہ نے کہا کہ سیکیورٹی اور انتظامی اداروں کی مشترکہ مہم نے شرقیہ میں منشیات فروش کے سب سے بڑے محل کو مہندم کر دیا ہے جو 800 کے رقبے پر بنایا گیا تھا۔ یہ گھر دو منزلوں اور ایک تہہ خانے پر مشتمل ہے اور 10 ایکڑ کے زرعی پلاٹ کے وسط میں خلاف ورزی ہے۔ مکمل خبر یہاں پڑھیں۔
مزید سرچ کئے جانے پر ہمیں یہ تصویر النھارا کی نیوز ویب سائٹ پر 20 مئی 2017 کو شائع ہوئی خبر میں ملی۔ خبر کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق، ’ یہ گھر شرقیہ علاقہ کے سب سے بڑے ڈرگ ڈیلر کا ہے۔ جس نے زرعی زمین پر غیر قانونی طور پر گھر تعمیر کیا تھا اسے کے بعد میجر جنرل ہاشم کتاب کی قیادت میں اسے گھر کو منہدم کر دیا گیا۔ خبر میں مزید بتایا گیا کہ جس ڈرگ ڈیلر کی یہ عمارت وہ جیل بھی فرار ہے اور شریقہ علاقہ کے باہر رہتا ہے‘۔ مکمل خبر یہاں پڑھیں
معاملہ سے متعلق تصدیق کے لئے ہم نے مصر کے فیکٹ چیکر محمد صدام سے رابطہ کیا اور انہوں نے ہمیں بتایا کہ یہ تصویر مصر کے ایک ڈرگ ڈیلر کے گھر کے منہدم ہونے کے دوران کی ہے۔ اس نے زرعی زمین پر غیر قانونی طریقہ سے 800 رقبے میں عمارت تعمیر کی تھی جس کے بعد اسے توڑ دیا گیا تھا‘۔
فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق ترکی سے ہے۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے اس تصویر کی پڑتال میں پایا کہ یہ تصویر مصر میں بنے ایک غیر قانونی گھر کی ہے جسے اسی بنیاد پر منہدر کیا جا رہا ہے۔ اس فوٹو کے ساتھ وائرل ہو رہی کہانی پوری طرح فرضی ہے۔
- Claim Review : عمارت کی تصویر کو شیئر کرتے ہوئے باپ۔بیٹوں سے متعلق ایک حوصلہ افزا کہانی وائرل ہو ہی ہے
- Claimed By : صارف۔ چندا مانو
- Fact Check : گمراہ کن
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔