فیکٹ چیک: نواز شریف کا نہیں ہوا انتقال، وائرل کیا جا رہا دعوی فرضی ہے
ہم نے اس پوسٹ کی پڑتال کی تو پایا کہ یہ دعوی فرضی ہے۔ نواز شریف کا انقتال نہیں ہوا ہے۔ ان کی موت سے جڑی خبروں کی کوئی صداقت نہیں ہے۔
- By: Umam Noor
- Published: Jul 13, 2022 at 03:54 PM
- Updated: Jul 13, 2022 at 03:56 PM
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی پوسٹ میں صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا ہے۔جب ہم نے اس پوسٹ کی پڑتال کی تو پایا کہ یہ دعوی فرضی ہے۔ نواز شریف کا انقتال نہیں ہوا ہے۔ ان کی موت سے جڑی خبروں کی کوئی صداقت نہیں ہے۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟
فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’بہت ہی افسوسناک خبر میاں محمد نواز شریف دل کے دورے سے انتقال کرگئے‘۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔
پڑتال
اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے ہم نے سب سے پہلے ہم نے گوگل رورس نیوز سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں ایسی کوئی خبر نہیں ملی، اگر ایسی کوئی بھی خبر سچ ہوتی تو وہ خبروں میں ضرور موجود ہوتی۔
پڑتال کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم نے نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کے تمام آفیشئل سوشل میڈیا ہینڈلس چیک کئے وہاں بھی ہمیں ایسی کوئی معلومات نہیں ملی۔ اور نا نواز شریف کے استپال میں داخل ہونے سے متعلق کوئی اتلاع ملی۔
تصدیق کے لئے ہم نے پاکستان کے 92 نیوز کے صحافی عارف محمود سے رابطہ کیا اور وائرل انہوں نے ہمیں بتایا کہ یہ دعوی فرضی ہے۔ نواز شریف کا انتقال نہیں ہوا ہے۔
قابل غور ہے کہ نواز شریف لندن میں رہتے ہیں تو مزید تصدیق کے لئے ہم نے لندن میں بی بی سی کے صحافی سلمان سے رابطہ کیا اور وائرل کی جا رہی پوسٹ کو ان کے ساتھ شیئر کیا۔ انہوں نے نواز شریف کی خاندان سے رابطہ کیا اور ہمیں بتایا کہ ان کے خاندان نے نواز شریف کی صحت سے متعلق تمام فرضی دعووں کو خارج کیا ہے۔
فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق پاکستان کے پنجاب سے ہے اور صارف کو 3066 لوگ فالوو کرتے ہیں۔
نتیجہ: ہم نے اس پوسٹ کی پڑتال کی تو پایا کہ یہ دعوی فرضی ہے۔ نواز شریف کا انقتال نہیں ہوا ہے۔ ان کی موت سے جڑی خبروں کی کوئی صداقت نہیں ہے۔
- Claim Review : بہت ہی افسوسناک خبر میاں محمد نواز شریف دل کے دورے سے انتقال کرگئے
- Claimed By : Samejo Wali M Khamisani
- Fact Check : جھوٹ
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔