فیکٹ چیک: ملیشیا کے سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد کا نہیں ہوا انتقال، وائرل دعوی فرضی ہے
وشواس نیوز نے وائرل پوسٹ کی تو پایا کہ ملیشیا کے سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد ٹھیک ہیں اور ان کے فوت ہونے سے متعلق وائرل کی جا رہی خبریں فرضی ہیں۔
- By: Umam Noor
- Published: Jun 10, 2022 at 02:05 PM
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی پوسٹ کے ساتھ دعوی کیا جا رہا ہے ملیشیا کے سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد کا انقتال ہو گیا ہے۔ جب ہم نے اس پوسٹ کی تو پایا کہ ملیشیا کے سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد ٹھیک ہیں اور ان کے فوت ہونے سے متعلق وائرل کی جا رہی خبریں فرضی ہیں۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟
فیس بک صارف نے 4 جون 2022 کو وائرل پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’انا للہ وانا الیہ راجعون۔ مسلم اُمّہ ایک نڈر لیڈر سے محروم ہوگئی اللہ پاک مہاتیر محمد کو جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین ثما آمین‘۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔
پڑتال
اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے گوگل نیوز سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں ایسی کوئی بھی خبر نہیں ملی۔ اگر ایسی کوئی بھی خبر سچ ہوتی تو وہ ضرور موجود ہوتی۔ دا ہندو کی جنوری 2022 کی خبر کے مطابق ملیشیا کے سابق وزیر اعظم محمد بن مہاتیر کی عمر 96 سال ہے اور ان کے اسپتال میں داخل ہونے سے متعلق خبر ہمیں یہاں ملی۔
مزید سرچ کرتے ہوئے ہم ڈاکٹر مہاتیر محمد کے آفیشیئل ٹویٹر پروفائل پر پہنے اور وہاں بھی ہمیں ایسی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ حالاںکہ ہمیں ان کا سب سے حالیہ ٹویٹ 9 جون 2022 کو شیئر ہوا ملا۔ یہاں ٹویٹ کے ساتھ ڈاکٹر مہاتیر کی تصاویر کو بھی اپلوڈ کیا گیا ہے۔ اور معلومات کے مطابق انہوں نے حال ہی میں آکسفوڈ یونیئن میں شرکت کی ہے۔ مکمل ٹویٹ نیچے دیکھا جا سکتا ہے۔ قابل غور ہے ان کی فوت سے متعلق خبریں جون مئی 2022 سے وائرل ہیں۔ جبکہ یہ ٹویٹ 9 جون کا ہے۔
مزید تصدیق کے لئے ہم نے ملیشیا کے صحافی قمر البحرین سے رابطہ کیا اور وائرل پوسٹ ان کے ساتھ شیئر کی۔ انہوں نے ڈاکٹر مہاتیر سے متعلق حالیہ ٹویٹ نیوز پورٹل دا ایج ملیشیا کا شیئر کیا۔ یہ ٹویٹ 10 جون 2022 کو کیا گیا ہے اور اس میں ڈاکٹر مہاتیر کے آکفوڈ یونیئن میں دئے گئے خطاب سے متعلق معلومات دی گئی ہے۔ قمر البحرین نے ہمیں بتایا کہ وائرل خبر بالکل فرضی ہے۔ ڈاکٹر مہاتیر ٹھیک ہیں۔
وشواس نیوز نے دہری ویریفیکشین کے لئے ملیشیا کی صحافیہ ازلن بلقیس اور کنیاکماری دامودرن سے بھی رابطہ کیا اور وائرل پوسٹ ان کے ساتھ شیئر کی۔ دونوں صحافیہ نے ہمیں تصدیق دی کہ ڈاکٹر مہاتیر محمد کی فوت سے متعلق خبریں فرضی ہیں۔
فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک پیج کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ اس پیج کو 61,659 لوگ فالوو کرتے ہیں۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے وائرل پوسٹ کی تو پایا کہ ملیشیا کے سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد ٹھیک ہیں اور ان کے فوت ہونے سے متعلق وائرل کی جا رہی خبریں فرضی ہیں۔
- Claim Review : ملیشیا کے سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد کا انتقال ہو گیا۔
- Claimed By : Iffi-Khan Singer UK
- Fact Check : جھوٹ
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔