X
X

فیکٹ چیک: روس کے نفسیاتی کلینک کی نہیں بلکہ ایک شو سے لی گئی یہ وائرل تصویر

وائرل پوسٹ کی پڑتال میں ہم نے پایا کہ یہ دعوی فرضی ہے۔ وائرل تصویر روس کے کسی نفسیات کلیکن کی نہیں بلکہ 1977 میں ہوئے ایک شو کا منظر ہے۔

  • By: Umam Noor
  • Published: May 25, 2022 at 04:20 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں کچھ خواتین کو دیوار میں لٹکے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے صارفین یہ دعوی کر رہے ہیں کہ یہ تصویر 1957کی روس کے ایک نفسیاتی کلینک کی ہے۔ اور اس تصویر کےحوالے سے آج تک کوئی بھی اس کی تشریح نہیں کر پایا ہے۔ وائرل پوسٹ کی پڑتال میں ہم نے پایا کہ یہ دعوی فرضی ہے۔ وائرل تصویر روس کے کسی نفسیات کلیکن کی نہیں بلکہ 1977 میں ہوئے ایک شو کا منظر ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل تصویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’ایک عجیب و غریب تصویر جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ 1957 میں روس کے ایک نفسیاتی کلینک کے اندر لی گئی تھی۔ اب تک کوئی بھی تصویر کی تشریح نہیں کر سکا ہے‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے وائرل تصویر کو غور سے دیکھا۔ غور سے دیکھے جانے پر ہم نے پایا کہ یہ دیوار پر لٹکی ہوئی نظر آرہی ان تمام خواتین نے اصل میں کہیں نہ کہیں اپنے ایک پیر کو کسی پوشیدہ چیز پر رکھے ہوئے ہیں۔ اور اگر غور سے دیکھیں تو ان خواتین کے کھڑے ہونے میں ڈانس مووس دیکھے جا سکتے ہیں۔

وائرل تصویر کو گوگل رورس امیج کےذریعہ سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں یہ تصویر بہت سے نتائج میں ملی۔ پنٹرس کے لنک پر بھی یہ وائرل تصویر نظر آئی۔

پنٹرس پر تصویر کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق، ’یہ منظر پینا باؤچ کی 1977 ڈانس پرفارمینس بلو بیئرڈ کا ہے‘۔

اسی بنیاد پر ہم نے اپنی پڑتال کو آگے بڑھایا اور سرچ میں ہمیں اسی منظر کا ایک پورا دیڑھ گھنٹے کا ویڈیو یوٹیوب چینل پر ملا۔ معلومات کے مطابق یہ پینا باؤچ کا باربے بلیو 1977 کا شو ہے ۔

پینا باؤچ کے بلو برڈ اوپیرا شو سے متعلق معلومات این وائے ٹائمس اور دا گارجیئن کی ویب سائٹ پر پڑھی جا سکتی ہے۔ معلومات کے مطابق، پینا باؤچ کا بلو برڈ میوزیکل ایکٹ 1977 میں جرمنی کے وپرٹل میں پرفارم کیا گیا ہے۔

اب تک کی پڑتال سے یہ تو اوضح تھا کہ وائرل تصویر ایک اوپیرا شو سے لی گئی ہے، حالاںکہ وائرل تصویر سے متعلق دعوی کی تصدیق کے لئے ہم نے سرکاری نفسیاتی ڈاکٹر ارپن جین سے رابطہ کیا اور وائرل تصویر ان کے ساتھ شیئر کیا انہوں نے ہمیں بتایا کہ یہ کچھ نفسیاتی مریض جو کیٹاٹونیا میں مبتلا ہوتے ہیں وہ کئی گھنٹے یا دنوں تک ایک ہی پوزیشن میں کھڑے رہ سکتے ہیں۔ لیکن یہ بالکل بھی ممکن نہیں ہے کہ کوئی بھی بغیر گریویٹی کے ہوا میں ہینگ ہو کر کھڑا ہو سکے۔ اور نا ایسی کوئی نفسیاتی بیماری ہوتی جس میں انسان بغیر کسی سہارے کے دیوار پر ہینگ ہو سکے۔

تصویر کو فرضی دعوی کے ساتھ شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف یاسین سمرہ کا تعلق کیلی فورنیا سے ہے۔

نتیجہ: وائرل پوسٹ کی پڑتال میں ہم نے پایا کہ یہ دعوی فرضی ہے۔ وائرل تصویر روس کے کسی نفسیات کلیکن کی نہیں بلکہ 1977 میں ہوئے ایک شو کا منظر ہے۔

  • Claim Review : ایک عجیب و غریب تصویر جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ 1957 میں روس کے ایک نفسیاتی کلینک کے اندر لی گئی تھی۔ اب تک کوئی بھی تصویر کی تشریح نہیں کر سکا ہے
  • Claimed By : Yasmin Samra
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later