X
X

فیکٹ چیک: وائرل تصویر اصل مخلوق نہیں بلکہ فنکاری ہے

وشواس نیوز نے اس تصویر کی پڑتال کی تو ہم نے پایا کہ یہ اصل نہیں بلکہ فنکار پیٹریشیا پسینی کے ذریعہ بنائی گئی ایک تخلیق ہے۔ اب اسی تصویر کو اصل سمجھتے ہوئے صارفین فرضی دعوی کے ساتھ وائرل کر رہے ہیں۔

  • By: Umam Noor
  • Published: May 4, 2022 at 05:10 PM
  • Updated: May 5, 2022 at 06:11 AM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس کو شیئر تے ہوئے صارفین یہ دعوی کر رہے ہیں کہ یہ اصل مخلوق ہے۔ جب وشواس نیوز نے اس تصویر کی پڑتال کی تو ہم نے پایا کہ یہ اصل نہیں بلکہ فنکار پیٹریشیا پسینی کے ذریعہ بنائی گئی ایک تخلیق ہے۔ اب اسی تصویر کو اصل سمجھتے ہوئے صارفین فرضی دعوی کے ساتھ وائرل کر رہے ہیں۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف پر متعدد صارفین اس تصویر کو اصل مخلوق کی فوٹو سمجھتے ہوئے شیئر کر رہے ہیں۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے اس تصویر کو گوگل رورس امیج کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں یہ تصویر آرٹ سائے نام کی ایک ویب سائٹ پر ملی۔ یہاں پر آرٹیکل سے متلعق دی گئی معلومات کے مطابق اس آرٹ کی تخلیق آسٹریلیا کی آرٹسٹ پیٹریشیا پسینی نے کی ہے۔ پیسنی ایک متاثر کن فنکار ہے جو اپنے کام تیار کرنے کے لیے فیبریکیٹرس کے ساتھ کام کرتی ہے۔ آرٹیکل کو یہاں پڑھا جا سکتاہے۔

پیٹریشیا کے انسٹاگرام ہینڈل پر بھی ہمیں وائرل تصویر سے متعلق ویڈیو ملا۔ جس میں پیٹریشیا کی اسی تخلیق کے بارے میں بات کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ تصویر کے ساتھ دکئے گئے کیپشن کے مطابق، ’ دا ینگ فیملی 2003‘۔ ’سلیکون، فائبر گلاس، انسانی بال، چمڑا‘ میں نے اکثر سوچا ہے کہ میں یہاں اپنے کام کے بارے میں کچھ اور وضاحت شامل کرنا چاہوں گی، لیکن میں انسٹاگرام کی کوئی بڑی ٹیکسٹ رائٹر نہیں ہوں۔ تاہم، میں ہر کسی کی طرح گھر پر رہی ہوں، اور میں ان چیزوں کو دیکھ رہی ہوں جو لوگ تیار کر رہے ہیں، اور میں نے سوچا کہ شاید مجھے کچھ چھوٹی ویڈیوز لگانے کا موقع ملے گا جہاں میں کام کے بارے میں بات کر سکوں۔ میں نے دی ینگ فیملی سے شروعات کی ہے اور اگر یہ کام کرتا ہے تو میں آنے والے ہفتوں میںکچھ اور پیش کرنے کی کوشش کروں گی‘۔ نیچے پوسٹ دیکھی جا سکتی ہے۔

پیٹریشیا پسینی سے ہم نے ای میل کے ذریعہ رابطہ کیا اور وائرل پوسٹ ان کے ساتھ شیئر کی۔ انہوں نے تصدیق دیتے ہوئے ہمیں بتایا کہ یہ تصویر ’دا ینگ فیملی 2003 کی ان کی تخلیق کی ہے۔

فرضی پوسٹ کو شیر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کو 8,759 لوگ فالوو کرتے ہیں۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اس تصویر کی پڑتال کی تو ہم نے پایا کہ یہ اصل نہیں بلکہ فنکار پیٹریشیا پسینی کے ذریعہ بنائی گئی ایک تخلیق ہے۔ اب اسی تصویر کو اصل سمجھتے ہوئے صارفین فرضی دعوی کے ساتھ وائرل کر رہے ہیں۔

  • Claim Review : صارفین اس تصویر کو اصل مخلوق کی فوٹو سمجھتے ہوئے شیئر کر رہے ہیں۔
  • Claimed By : Brahimos
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later