X
X

فیکٹ چیک: وائرل ویڈیو میں وزیر اعظم مودی نہیں کر رہے ہیں پاکستان کےنو منتخب وزیر اعظم شہباز شریف سے بات، دعوی گمراہ کن ہے

وشواس نیوز نے اس پوسٹ کی پڑیال کی تو ہم پایا کہ یہ دعوی گمراہ کن ہے۔ وائرل ویڈیو میں پی ایم مودی ہاکی ٹیم سے فون پر بات کر رہے تھے۔ پاکستان کے وزیر عاظم شہباز شریف اور سابق وزیر اعظم نواز شریف سے بات کرنے کا دعوی گمراہ کن ہے۔

  • By: Umam Noor
  • Published: Apr 13, 2022 at 12:10 PM
  • Updated: Apr 13, 2022 at 12:30 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم نریندر مودی کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں انہیں فون پر بات کرتے ہوئے سنا اور دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین یہ دعوی کر رہے ہیں کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے حال میں پاکستان میں منتخب ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف سے فون پر بات کی۔ وہیں دیگر صارفین کا اس ویڈیو کے ساتھ دعوی ہے کہ مودی، نواز شریف سے فون پر بات کر رہے ہیں۔جب وشواس نیوز نے اس پوسٹ کی پڑیال کی تو ہم پایا کہ یہ دعوی گمراہ کن ہے۔ وائرل ویڈیو میں پی ایم مودی ہاکی ٹیم سے فون پر بات کر رہے تھے۔ پاکستان کے وزیر عاظم شہباز شریف اور سابق وزیر اعظم نواز شریف سے بات کرنے کا دعوی گمراہ کن ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے پی ایم مودی کا ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’ مودی کا شہباز شریف کو ٹیلی فون آپ لوگ رونا بند کریئے’۔

وہیں سوشل میڈیا پر موجود کچھ صارفین اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے یہ عوی کر رہے ہیں کہ، ’بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا لندن میں باوجی نواز شریف کو فون کال‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں اور یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے ویڈیو کو کراپ کیا اور اس کو گوگل رورس امیج کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ میں ہمی یہ ویڈیو ہندوستان ٹائمس کے آفیشیئل یوٹیوب چینل پر 6 اگست 2021 کو اپ لوڈ ہوا ملا۔ ویڈیو کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق، ’وزیر اعظم نریندر مودی نے ومین ہاکی ٹیم سے فون پر بات کی‘۔ یہ اسی فون کال کا ویڈیو ہے۔ مکمل ویڈیو نیچے دیکھا جا سکتا ہے۔

اب تک کی پڑتال سے یہ تو واضح تھا کہ وزیر اعظم مودی کے ویڈیو کا نا ہی نواز شریف سے کوئی تعلق ہے اور نہ شہباز شریف سے۔اپنی پڑتال کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم نے یہ جاننے کی کوشش کہ کیا وزیر اعظم نریندر مودی نے حال میں پاکستان کے وزیر اعظم بنے شہباز شریف سے فون کے ذریعہ کوئی بات کی ہے۔ سرچ میں ہمیں ایسی کوئی خبر نہیں ملی۔ حالاںکہ ہمیں وزیر اعظ مودی کے آفیشیئل ٹویٹر ہینڈل سے کیا گیا ایک ٹویٹ ملا جس میں انہوں نے نومنتخب پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کو مبارک باد دی ہے۔

مزید تصدیق حاصل کرنے کے لئے ہم نے دینک جانگر میں قومی معملات کو کوور کرنے والے کارپانڈینٹ جے پرکراش رنجن سے رابطہ کیا اور انہوں نے ہمیں بتایا کہ یہ وزیر اعظم کی اگر پاکستان کے رہنما سے اگر فون پر بات ہوئی تو وزیر اعظم مودی اس سے ٹویٹ کرتے اور ایم ای اے بھی بیان جاری کرتا اور ابھی تک ایسا کچھ بھی نہیں ہوا ہے۔

گمراہ کن پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف بلال خان کو 1956 لوگ فالوو کرتے ہیں۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اس پوسٹ کی پڑیال کی تو ہم پایا کہ یہ دعوی گمراہ کن ہے۔ وائرل ویڈیو میں پی ایم مودی ہاکی ٹیم سے فون پر بات کر رہے تھے۔ پاکستان کے وزیر عاظم شہباز شریف اور سابق وزیر اعظم نواز شریف سے بات کرنے کا دعوی گمراہ کن ہے۔

  • Claim Review : مودی کا شہباز شریف کو ٹیلی فون آپ لوگ رونا بند کریئے
  • Claimed By : Bilal Khan
  • Fact Check : گمراہ کن
گمراہ کن
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later