X
X

فیکٹ چیک: عمران خان کے برج خلیفہ پر دکھائے جانے کا یہ ویڈیو ایڈیٹڈ ہے

وشواس نیوز نے اس ویڈیو کی پڑتال کی تو ہم نے پایا کہ یہ دعوی فرضی ہے۔ برج خلیفہ پر عمران خان کا یہ ویڈیو اصل نیہں بلکہ ایڈیٹڈ ہے۔

  • By: Umam Noor
  • Published: Apr 6, 2022 at 01:19 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ پاکستان میں چل رہی سیاسی ہنگامہ آرائیوں کے درمیان عمران خان کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں انہیں برج خلفیہ پر فیچر ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ یہ برج خلیفہ نے عمران خان کی ویڈیو آویزاں کی ہے۔ جب وشواس نیوز نے اس ویڈیو کی پڑتال کی تو ہم نے پایا کہ یہ دعوی فرضی ہے۔ برج خلیفہ پر عمران خان کا یہ ویڈیو اصل نیہں بلکہ ایڈیٹڈ ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’برج خلیفہ پر وزیراعظم عمران خان کی ویڈیو آویزاں’’۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم برج خلیفہ کے آفیشیئل فیس بک پیج پر پہنچے۔ یہاں پر حالیہ فیچر کی گئی ویڈیوز کو دیکھا جا سکتا ہے۔ ان ویڈیو میں ہمیں عمران خان والا کوئی بھی لائٹ شو نہیں دکھا۔ برج خلیفہ کے آفیشیئل انسٹاگرام ہینڈل پر بھی ہمیں یہ ویڈیو نہیں نظر آیا۔

وائرل ویڈیو کو غور سے دیکھے جانے پر ہمیں ویڈیو پر ’ایٹ نکزیئس حمیرہ‘ نام انگریزی میں لکھا ہوا نظر آیا۔ سرچ کئے جانے پر ہمیں اسی نام کا ایک یوٹیبوب چینل ملا جہاں پر اسی ویڈیو کو 24 اپریل 2022 کو اپلوڈ کیا گیا ہے۔

اپ لوڈ ہوئے ویڈیو کے کمینٹ سیکشن میں ہمیں کچھ صارفین کے کمینٹ ویڈیو سے معلق سوالات ملے۔ ایک صارف نے سوال کرتے ہوئے پوچھا ہے کہ یہ ویڈیو کس نے بتایا۔ جس کا جواب نوکسیئس حمیرہ کی جانب سے دیا گیا ہے کہ جس کا واٹر مارک ہے اسی نے بنایا ہے۔ ویلیو میں صاف طور پر نوکزیسئس حمیرہ کا واٹر مارک دیکھا جا سکتا ہے۔ ان کے یوٹیوب چینل پر دی گئی معلومات کے مطابق وہ سیاسی میم بنانے کے ساتھ ویڈیو اور تصاویر کی ایڈیٹنگ بھی کرتی ہیں۔

وشواس نیوز نے تصدیق کے لئے ہم نے متحدہ عرب امارات کے العين اخبار کے ایڈیٹر ان چیف احمد سعید سے رابطہ کیا اور وائرل ویڈیو ان کے ساتھ شیئر کیا۔ انہوں نے ہمیں تصدیق دیتے ہوئے بتایا کہ یہ ویڈیو فرضی ہے۔

فرضی ویڈیو کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کا سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف حسان خان کا تعلق پاکستان کے لاہور سے ہے اور وہ عمران خان کی سیاسی حماعت کی حمایت میں زیادہ تر پوسٹ شیئر کرتا ہے۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اس ویڈیو کی پڑتال کی تو ہم نے پایا کہ یہ دعوی فرضی ہے۔ برج خلیفہ پر عمران خان کا یہ ویڈیو اصل نیہں بلکہ ایڈیٹڈ ہے۔

  • Claim Review : برج خلیفہ پر وزیراعظم عمران خان کی ویڈیو آویزاں. #AmarBilMaroof
  • Claimed By : حسان خان
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later