X
X

فیکٹ چیک: آسکر میں ہوئے ول اسمیتھ اور کرس راک متنازعہ پر نہیں تھا اداکارہ نکول کڈمین کا یہ ردعمل، تصویر گمراہ کن دعوی کے ساتھ وائرل

وشواس نیوز نے اس تصویر کی پڑتال کی تو ہم نے پایا کہ یہ دعوی گمراہ کن ہے۔ وائرل تصویر کا اس واقعہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

  • By: Umam Noor
  • Published: Apr 13, 2022 at 12:32 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ گزشتہ روز آسکر ایواڈز کی تقریب میں اداکار ول اسمیتھ کے کامیڈیئن کرس راک کو تھپڑ مارنے کے واقعہ کے بعد سوشل میڈیا پر اداکارہ نکول کڈمین کی ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں بےحد حیرانی والے ہاؤ بھاؤ میں دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ جب ول سمتھ نے کرس راک تھپڑ مارا کو اداکارہ نکول کا کچھ اس طرح حیرت انگیز ردعمل تھا۔ جب وشواس نیوز نے اس تصویر کی پڑتال کی تو ہم نے پایا کہ یہ دعوی گمراہ کن ہے۔ وائرل تصویر کا اس واقعہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’نیکول کڈمین نے “وِل اسمتھ کے کرس راک کو تھپڑ مارنے” پر بہترین ردعمل دیا‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے گوگل رورس امیج کے ذریعہ وائرل تصویر کو سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں یہ تصویر اے ایف پی کی فوٹو گیلری میں اپ لوڈ ہوئی ملی۔ تصویر کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق، ’امریکی-آسٹریلوی اداکارہ نکول کڈمین 27 مارچ 2022 کو ہالی ووڈ، کیلیفورنیا میں ڈولبی تھیٹر میں 94 ویں آسکر میں شرکت کی‘۔ تصویر کے فوٹو کریڈٹ میں ہمیں اے ایف پی روبن بیک نام لکھا ہوا نظر آیا۔

مزید سرچ میں ہم تصویر کو کھینچنے والی فوٹوگرفر رابن بیک کے ٹویٹر ہینڈل پر پہنچے اور وہاں ہمیں اسی تصویر سے متعلق ایک واضحت کا ٹویٹ بھی ملا۔ جس میں انہیں صاف طور پر بتایا ہے کہ اداکارہ نکول کڈمین کی تصویر انہوں نے ہی کھینچی ہے اور یہ تصویر ول سمتھ اور کرس راک کے درمیان ہوئی متنازعہ سے پہلے کی ہے۔ ٹویٹ نیچے دیکھا جا سکتا ہے۔

نیوز سرچ میں ہمیں ولچر ڈاٹ کام کی ویب سائٹ پر اسی تصویر سے متعلق ایک آرٹیکل بھی ملا جس میں وہاں موجود فوٹوگرافر کے حوالے سے تصودیق کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ نکول کڈمین کا یہ ردعمل اداکارہ جسیکا کرسٹیئن کو دیکھتے ہوئے تھا اور اس کا اس متنازعہ سے کوئی تلعق نہیں ہے۔

وشواس نیوز نے انٹرنیٹمینٹ کو کوور کرنے والے صحافی پراگ چھاپےکر سے رابطہ کیا اور انہوں نے ہمیں بتایا کہ آرسکرز میں ول اسمیتھ کے ذریعہ کرس راک کو تھپڑ مارنے سے کئی اداکار بے شک حیرت زدہ ہو گئے تھے۔

وشواس نیوز نے ایک دیگر سینئر انٹرٹینمینٹ صحافی روہت وتس سے رابھی بطہ کیا اور انہوں نے ہمیں بتایا کہ جب آسکر میں یہ واقعہ پیش آیا تو وہاں موجود نکول کڈمین کے ساتھ کئی اداکاروں کا ردعمل سامنے آیا تھا۔ کچھ اداکار ول امیتھ کو اسٹیج سے اترتے ہی سمجھاتے ہوئے بھی نظ آئے۔ حالاںکہ اب ول اسمیتھ کو ادکامی نے دس سالوں کے لئے بین کر دیا ہے اور اب وہ آسکر کی تقریب میں شامل نہیں ہو سکتے ہیں۔

گمراہ کن پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف مرزا ایمن نے خود سے متعلق کوئی بھی معلومات شائع ہوئی نہیں کی ہے۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اس تصویر کی پڑتال کی تو ہم نے پایا کہ یہ دعوی گمراہ کن ہے۔ وائرل تصویر کا اس واقعہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

  • Claim Review : وِل اسمتھ کے کرس راک کو تھپڑ مارنے
  • Claimed By : Mirza Ayman
  • Fact Check : گمراہ کن
گمراہ کن
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later