فیکٹ چیک: عمران خان کی ریلی کی نہیں بلکہ 1989 ایران کی آیت اللہ خمینی کے جنازے کی ہے یہ تصویر
وشواس نیوز نے اس تصویر کی پڑتال کی تو ہم نے پایا کہ یہ فوٹو پاکستان کی نہیں بلکہ 1989 کی ایران کی ہے جب ایت اللہ خمینی کا انتقال ہوا تھا اور ان کے جنازے میں شرکت کرنے پہنچی بھیڑ کی یہ تصویر ہے۔
- By: Umam Noor
- Published: Apr 1, 2022 at 12:52 PM
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ گزشتہ روز پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کا ’امر بالمعروف‘ جلسہ ہوا ہے اور اسی کے بعد سے ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ جس میں ایک مدان میں لاکھوں افراد کی بھیڑ کو دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر کو شیئر کرتے ہوئے صارفین اسے عمران خان کی جلسہ کی فوٹو بتا رہے ہیں اور یہ دعوی کر رہے ہیں کہ عمران خان کے جلسہ کی یہ بھیڑ کا ریکارڈ آنے والے سو سالوں میں بھی کوئی توڑ نہیں سکتا۔ جب وشواس نیوز نے اس تصویر کی پڑتال کی تو ہم نے پایا کہ یہ فوٹو پاکستان کی نہیں بلکہ 1989 کی ایران کی ہے جب ایت اللہ خمینی کا انتقال ہوا تھا اور ان کے جنازے میں شرکت کرنے پہنچی بھیڑ کی یہ تصویر ہے۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟
فیس بک صارف نے وائرل تصویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’لکھ اوۓ مورخ سو سال بعد بھی اس جلسے کا ریکارڈ کوئی نہیں توڑ سکتا 27.3.2022 بروز اتوار تاریخ ساز دن‘‘۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔
پڑتال
اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے تصویر کو گوگل لینس کے ذریعہ سرچ کیا۔سرچ میں ہمیں یہ تصویر 19 جنوری 2015 کو ٹیلی گراف ڈاٹ کو ڈاٹ یوکے کی ویب سائٹ پر شائع ہوئے ایک آرٹیکل میں ملی۔
خبر کی سرخی، ’ترجمہ: ’’انسانی تاریخ کے دس بڑے اجتماعات‘۔ اس خبر میں ہمیں اب تک (2015) تک سب سے زیادہ جمع ہونے والے بھیڑ سے متعلق خبر ملی۔
خبر میں تصویر سے متعلق دی گئی معلومات کے مطابق، ’1989 میں ایران میں ایت اللہ خمینی کے جنازے کی یہ تصویر ہے۔ جس میں تقریبا دس ملین ایرانیوں نے تحران میں خمینی کے جنازے میں شرکت کی تھی۔ اس تصویر کے ساتھ ہمیں اے ایف پی/ گیٹی امیجز کا کریڈٹ بھی ملا۔
گیٹی امیجز پر سرچ کئے جانے پر بھی ہمیں یہی وائرل تصویر ملی۔ تصویر کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق، ’06 جون 1989 کو جنوبی ترحان میں واقع بہشت زہرا قبرستان میں لیا گیا ایک منظر جس میں اسٹیج کے سامنے پرجوش ہجوم کو دکھا جا سکتا ہے جہاں آیت اللہ روح اللہ خمینی جنازے کی تقریب چل رہی ہے‘۔
ڈیلی پاکستان کی 27 مارچ 2022 کی خبر کے مطابق، ’اپنے ایک ٹویٹ میں طلعت حسین نے انٹیلی جنس ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے امر بالمعروف جلسے کے شرکاء کی تعداد 40 ہزار ہے۔ اس میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو جلسہ گاہ سے باہر سڑکوں اور گاڑیوں میں موجودہیں‘۔ مکمل خبر یہاں پڑھی جا سکتی ہے۔
مزید تصدیق حاصل کرنے کے لئے ہم نے پاکستان کے 92 نیوز کے صحافی عارف محمود رابطہ کیا اور انہوں نے ہمیں بتایا کہ عمران خان کا حال میں ہوئے جلسہ قبل پارٹی کے کارکنان ننے 10 لاکھ لوگوں کے شرکت کرنے کا دعوی کیا تھا حالاںکہ جلسہ میں 45 ہزار کے قریب لوگوں نے شکرت کی تھی۔
فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک پیج پی ٹی آئی نور کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ 4595 لوگ اس پیج کو فالوو کرتے ہیں۔ دئے گئے انٹرو کے مطابق یہ پیج پی ٹی آئی کارکنان کے ذریعہ چلایا جاتا ہے۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے اس تصویر کی پڑتال کی تو ہم نے پایا کہ یہ فوٹو پاکستان کی نہیں بلکہ 1989 کی ایران کی ہے جب ایت اللہ خمینی کا انتقال ہوا تھا اور ان کے جنازے میں شرکت کرنے پہنچی بھیڑ کی یہ تصویر ہے۔
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔