X
X

فیکٹ چیک: اردن میوزیئم کی تصویر فرضی دعوی کے ساتھ ہوئی وائرل

وشواس نیوز نے اس دعوی کی پڑتال کی تو ہم نے پایا کہ یہ پوسٹ فرضی ہے۔ وائرل تصویر اردن کے انڈر واٹر ملٹری میوزیئم کی ہے۔

  • By: Umam Noor
  • Published: Feb 24, 2022 at 01:53 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں جنگی ٹینکر کو سمندر میں دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر کو شیئر کرتے ہوئے صارفین یہ دعوی کر رہے ہیں کہ یہ بحر اوقیانوس (اٹلانٹک اوشن) میں عالمی جنگ دوم کے ٹینکر ہیں۔ جب وشواس نیوز نے اس دعوی کی پڑتال کی تو ہم نے پایا کہ یہ پوسٹ فرضی ہے۔ وائرل تصویر اردن کے انڈر واٹر ملٹری میوزیئم کی ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’بحر اوقیانوس میں دوسری جنگ عظیم کی باقیات سے، یہ اب بھی وہاں موجود ہے‘۔

پوسٹ کےآرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے تصویر کو گوگ رورس امیج کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ میں ہیں اسی تصویر سے ملتی جلتی فوٹو مڈل ایسٹ آئی کی ایک خبر میں ملی۔ 13 اگست 2019 خبر میں دی گئی معلومات کے مطابق، یہ تمام تصاویر اردن کے انڈر واٹر وار میوزیئم کی ہیں۔

اسی بنیاد پر ہم نے اپنی پڑتال آگے بڑھائی اور ہمیں ’ایلکس ڈوسن فوٹوگراف‘ نام کے ایک آفیشیئل انسٹاگرم پیج پر پر وائرل تصویر نظر آئی۔ 23 جنوری 2020 کی اس فوٹو کو اپ لوڈ کرتے ہوئے اقابا اردن کی لوکیشن کو سیٹ کیا گیا ہے۔

مزید تصدیق حاصل کرنے کے لئے ہم نے فوٹو گرافر ایلکس ڈوسن سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کیا اور ان کے ساتھ وائرل پوسٹ شیئر کی۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ یہ تصویر اردن کے ملٹری وار میوزیئم کی ہے۔ اور اسے انہوں نے ہی کھینچا تھا۔

ایڈیشن ڈاٹ سی این این ڈاٹ کام پر ہمیں اس متعلق ایک خبر اور ویڈیو بھی ملا۔ ویڈیو میں انڈر واٹر میوزیئم کو دیکھا جا سکتا ہے۔ وہیں دی گئی تفصیل کے مطابق، اردن نے بحیرہ احمر (ریڈ سی) کے ساحل پر اپنا پہلا زیر آب فوجی عجائب گھر شروع کیا ہے، اور مقامی حکام اور مسلح افواج نے غوطہ خوری کے ریزورٹ شہر عقبہ کے ساحل سے دفاعی ہارڈویئر کو سیٹ کرنے میں سات دن لگائے‘۔

اب باری تھی فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ صارف نے خود سے متعلق کوئی بھی معلومات عوامی نہیں کی ہے۔ حالاںکہ صارف فیس بک پر کافی سرگرم رہتا ہے۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اس دعوی کی پڑتال کی تو ہم نے پایا کہ یہ پوسٹ فرضی ہے۔ وائرل تصویر اردن کے انڈر واٹر ملٹری میوزیئم کی ہے۔

  • Claim Review : بحر اوقیانوس میں دوسری جنگ عظیم کی باقیات سے، یہ اب بھی وہاں موجود ہے
  • Claimed By : عمر
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later