فیکٹ چیک: بغیر ووٹر لسٹ کے کوئی نہیں ڈال سکتا ووٹ، فرضی ہے یہ پوسٹ
- By: Umam Noor
- Published: Apr 30, 2019 at 05:45 AM
- Updated: May 13, 2019 at 11:37 AM
نئی دہلی (وشواس ٹیم)۔ سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہو رہی ہے۔ اس میں کہا جا رہا ہے کہ جن لوگوں کے پاس ووٹر کارڈ یا ووٹر لسٹ میں نام نہیں ہے، وہ لوگ ووٹنگ کے دن دو تصاویر اور شناختی ثبوت لے جاکر فارم 7 بھر کر ووٹ ڈال سکتے ہیں۔ وشواس ٹیم نے جب اس میسج کی تفتیش کی تو یہ فرضی نکلا۔ بغیر ووٹر لسٹ میں نام اندراج کے کوئی بھی ووٹ نہیں ڈال سکتا۔ فارم 7 کا استعمال نام ہٹانے یا پھر پتہ تبدیل کرنے کے لئے کیا جاتا ہے۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں
فیس بک صارف ’کھیرودھر چودھری‘ (نیچے انگریزی میں دیکھیں) نے فیس بک گروپ ریلوے سمان گیان پر ووٹر کارڈ والی پوسٹ کو اپ لوڈ کرتے ہوئے لوگوں سے اسے زیادہ سے زیادہ آگے بڑھانے کے لیے لکھا۔ اس میں کئی یوزر نے کیمنٹ کیا اور اسے فرضی بتایا۔ ایسی ہی پوسٹ ٹویٹر اور واٹس ایپ پر بھی پھیلی ہوئی ہے۔
KhirodharChoudhary
تفتیش
وشواس کی ٹیم کی تحقیقات میں وائرل میسج جھوٹا ثابت ہوا۔ اگر ووٹر لسٹ میں نام نہیں ہے تو حق رائے دہی کا استعمال نہیں کیا جا سکتا ہے۔ اگرچہ کسی کے پاس کیوں نہ کوئی بھی فوٹو آئی ڈی پروف ہو۔ انتخابات سے وابستہ مزید معلومات کے لئے یہاں پڑھ سکتے ہیں۔
سب سے پہلے ہمیں یہ جاننا تھا کہ بغیر ووٹر لسٹ میں نام کے کیا کوئی ووٹ ڈال سکتا ہے؟ اس کا جواب ہمیں نا میں ملا۔ دینک جاگرن کی ایک خبر کے مطابق لوک سبھا انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے لئے ووٹر لسٹ میں نام درج ہونا لازمی ہے۔ مکمل نیوز آپ یہاں پڑھ سکتے ہیں۔
اس کے بعد ہم نے الیکشن کمیشن کی ترجمان شیفالی شرن سے رابطہ کیا۔ انہوں نے ہمیں واٹس ایپ پر پی آئی بی کی ایک پریس ریلیز کا لنک بھیجا۔ اس میں بھی بتایا گیا ہے کہ اگر کسی کے پاس ووٹر شناختی کارڈ نہیں ہے تو دوسرے فوٹو آئی ڈی پروف کارڈ کے ذریعے ووٹ ڈال سکتا ہے، لیکن ووٹر لسٹ میں نام ہونا لازمی ہے۔ مزید معلومات آپ یہاں پڑھ سکتے ہیں۔
وشواس کی ٹیم نے سب سے پہلے الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ (ویب سائٹ نیچے دیکھیں) کو کھنگالنا شروع کیا۔ ویب سائٹ پر ہمیں فارم 7 کے بارے میں کئی معلومات حاصل ہوئیں ۔ ویب سائٹ کے مطابق جن کا ووٹر لسٹ میں نام ہے، صرف وہی فارم 7 کو بھر سکتا ہے۔ اس کا استعمال موت یا پتہ تبدیل ہونے پر ووٹر لسٹ میں نام درج کرانے یا کینسل کرانے کے لئے کیا جاتا ہے۔ فارم 7 کے بارے میں مزید معلومات یہاں پڑھی جا سکتی ہے۔
https://nvsp.in
یہ کہنا غلط ہے کہ ووٹنگ کے دن فارم 7 بھر کر ووٹ دیا جا سکتا ہے۔
نتیجہ: وشواس کی ٹیم کی تفتیش میں پتہ چلا کہ اگر ووٹر لسٹ میں نام نہیں ہے تو ووٹ نہیں ڈالا جا سکتا ہے۔ فارم 7 کا استعمال نام ہٹانے یا پھر پتہ بدلنے کرنے کے لئے کیا جاتا ہے۔
مکمل سچ کی معلومات حاصل کریں ۔۔۔
اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں
contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 –) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں۔
- Claim Review : جن لوگوں کے پاس ووٹر کارڈ یا ووٹر لسٹ میں نام نہیں ہے، وہ لوگ ووٹنگ کے دن دو تصاویر اور شناختی ثبوت لے جاکر فارم 7 بھر کر ووٹ ڈال سکتے ہیں۔
- Claimed By : Khirodhar Choudhary
- Fact Check : جھوٹ