فیکٹ چیک: عمران خان کے ساتھ کھانا کھانے والی راہل گاندھی کی تصویر فرضی ہے
- By: Umam Noor
- Published: Apr 30, 2019 at 05:21 AM
- Updated: May 13, 2019 at 11:37 AM
نئی دہلی (وشواس ٹیم)۔ فیس بک پر اب پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان اور کانگریس کے صدر راہل گاندھی کی ایک فرضی تصویر وائرل ہو رہی ہے۔ اس سے پہلے عمران خان کے ساتھ وزیر اعظم نریندرمودی کی بھی ایک فرضی تصویر وائرل ہو چکی ہے۔ اب وائرل ہو رہی تصویر میں عمران اور راہل کو ایک ساتھ بیٹھ کر کھانا کھاتے ہوئے دكھلايا گیا ہے۔ وشواس کی ٹیم نے جب اس تصویر کی تفتیش کی تو یہ فرضی نکلی۔ اسے فوٹوشاپ کی مدد سے بنایا گیا ہے۔ اوریجنل تصویر میں راہل گاندھی کی جگہ عمران خان کی سابق بیوی ریحام خان بیٹھی ہوئی تھیں۔
کیا ہے وائرل پوسٹ
سوشل میڈیا پر وائرل تصویر میں راہل گاندھی کو عمران خان کے بغل میں کھانا کھاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ تصویر دیکھ کر لگ رہا ہے کہ دونوں رہنما ایک ساتھ بیٹھ کر کھانا کھا رہے ہیں۔ یوگیش نام کے صارف نے جیا کشوری نام کے فیس بک گروپ میں اس تصویر کو اپ لوڈ کرتے ہوئے لکھا: چمچو بتائو عمران میاں کے ساتھ کون بریانی ٹھونس رہا ہے۔
تفتیش
وشواس کی ٹیم نے عمران خان اور راہل گاندھی کی فرضی تصویر کو سب سے پہلے گوگل ریورس امیج میں سرچ کیا۔ یہاں ہمیں کئی تصویریں ملیں، لیکن ان تصاویر میں کہیں بھی عمران خان کے ساتھ راہل گاندھی نہیں نظر آئے۔ لیکن ہمیں اوریجنل تصویر مل ہی گئی۔ اس میں عمران خان کی سابق بیوی ریحام خان نظر آئیں۔
گوگل سرچ کے دوران کئی پیجز کو اسکین کرنے کے بعد ہمیں ایک ٹویٹ ملا۔ اس میں وائرل ہو رہی تصویر جیسی کئی تصویریں تھیں۔ ان تصاویر میں عمران خان کھانا کھاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ ساتھ میں ریحام خان بھی نظر آئیں۔ اس ٹویٹ کوساجدہ بلوچ (ٹویٹر ہینڈل نیچے دیکھیں) کے ٹویٹر ہینڈل کی جانب سے 6 جولائی 2015 کو ٹویٹ کیا گیا تھا۔
@SajidaBalouch
اس کے بعد ہم نے عمران خان کی اوریجنل تصویر شیئر کرنے والی ساجدہ بلوچ کا سوشل سکین کیا۔ ہمیں پتہ لگا کہ یہ اکاؤنٹ اسلام آباد میں ہے۔ اس اکاؤنٹ کو 19 ہزار سے زیادہ لوگ فالو کرتے ہیں۔ نومبر 2010 کو یہ اکاؤنٹ بنایا گیا۔
کون ہیں ریحام خان
ریحام خان ایک برطانوی نژاد پاکستانی جرنلسٹ ہیں۔ لیبیا میں پیدا ہوئیں ریحام پاکستان کے موجودہ وزیر اعظم اور سابق کرکٹر عمران خان کی دوسری بیوی تھیں۔ ریحام اور عمران نے2015 میں شادی کی تھی، لیکن یہ شادی زیادہ دن تک نہیں چلی۔ جلد ہی دونوں علیحدہ ہو گئے۔
اس کے بعد ہم نے فرضی تصویر وائرل کرنے والے یوگیش پاشین (نیچے انگریزی میں دیکھیں) کے فیس بک اکاؤنٹ کو اسکین کیا۔ اس کے لئے ہم نے اسٹاک اسکین ٹول (نیچے انگریزی میں دیکھیں) کی مدد لی۔ یہاں سے ہمیں اطلاع ملی کہ یوگیش گونديا میں رہتے ہیں۔ اس اکاؤنٹ کو جنوری 2011 کو بنایا گیا تھا۔
Yogesh Pashine , Stalkscan
نتیجہ: وشواس کی ٹیم کی تحقیقات میں پتہ چلا کہ راہل گاندھی اور عمران خان کی ایک ساتھ بیٹھ کر کھانا کھانے والی تصویر فرضی ہے۔ اوریجنل تصویر میں عمران کے ساتھ ان کی سابقہ بیوی ریحام ہیں۔
مکمل سچ کی معلومات حاصل کریں ۔۔۔
اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں
contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 –) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں۔
- Claim Review : عمران خان کے ساتھ راہل گاندھی کھانا کھا رہے ہیں
- Claimed By : FB User-Yogesh Pashine
- Fact Check : جھوٹ