X
X

فیکٹ چیک: عالمی صحت ادارہ نے نہیں دیا عید کی نماز ادا نہ کرنے کا مشورہ، وائرل پوسٹ فرضی ہے

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا یہ دعوی غلط ہے۔ کورونا وبا کے اس دور میں عالمی صحت ادارہ کی جانب سے عید کو لے کر ہدایات تو جاری کی گئی ہیں لیکن ان میں نماز نہ ادا کرنے یا سماجی سرگرمیوں میں شامل نہ ہونے سے متعقل کوئی بات نہیں کہی گئی ہے۔

  • By: Umam Noor
  • Published: Jul 20, 2021 at 06:18 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہو رہی ہے جس میں عالمی صحت ادارہ کے سربراہ ٹیدروس ادھانوم غیبریسس کی تصویر کے ساتھ لکھا ہے کہ ڈبلو ایچ او نے عید کی نماز ادا نہ کرنے اور سماجی سرگرمیوں میں شامل نہ ہونے کی ہدایات دئے ہیں۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا یہ دعوی غلط ہے۔ کورونا وبا کے اس دور میں عالمی صحت ادارہ کی جانب سے عید کو لے کر ہدایات تو جاری کی گئی ہیں لیکن ان میں نماز نہ ادا کرنے یا سماجی سرگرمیوں میں شامل نہ ہونےنہیں کہی گئی ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف اشرف محمد نے وائرل پوسٹ کو شیئر کیا جس پر لکھا تھا، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن: اپنی سفارشات میں ، عید کے موقع پر منعقدہ عوامی تقریبات اور سماجی پروگراموں میں شرکت کرنے سے اجتناب کرنے کا مشورہ دیتا ہے‘‘۔

پوسٹ کے آرکئائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے گوگل اوپن سرچ کے ذریعہ وائرل دعوی کی تصدیق کرنی چاہی۔ سرچ میں ہمیں عالمی صحت ادارہ کے مشرقی بحیرہ روم کی ویب سائٹ ملی جس میں عید الاضحی 2021 سے متعلق جاری کردہ ہدایات ملیں۔ جن میں عید کے روز سوشل ڈسٹینسنگ کرنے، ہاتھوں کو صاف رکھنے اور ماسک پہنے سے متعلق ہدایات ملیں۔ حالاںکہ ان میں کہیں بھی وائرل دعوی جیسا کچھ نہیں ملا۔

مزید سرچ میں ہمیں ڈبلو ایچ او ای ایم آر او کے آفیشئل ٹویٹر ہینڈل پر عید مبارک سے جڑا ٹویٹ بھی ملا لیکن وہاں بھی ہمیں عید کی نماز ادا نہ کرنے یا سرگرمیں میں شامل نہ ہونے جیسا کوئی مشورہ نہیں ملا۔

وائرل پوسٹ سے متعلق تصدیق حاصل کرنے کے لئے وشواس نیوز نے ڈبل ایچ او ہیلتھ امرجینسیز کی ٹکنیکل افسر سے رابطہ کیا اور وائرل پوسٹ ان کے ساتھ شیئر کی۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ یہ عالمی صحت ادارہ کے سربراہ نے عید کی مبارک باد کے علاوہ ایسا کوئی مشورہ نہیں دیا ہے جسے اب ان کے نام سے شیئر کیا جا رہا ہے۔

فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف اشرف محمد عمر کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق مصر سے ہے۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا یہ دعوی غلط ہے۔ کورونا وبا کے اس دور میں عالمی صحت ادارہ کی جانب سے عید کو لے کر ہدایات تو جاری کی گئی ہیں لیکن ان میں نماز نہ ادا کرنے یا سماجی سرگرمیوں میں شامل نہ ہونے سے متعقل کوئی بات نہیں کہی گئی ہے۔

  • Claim Review : ڈبلو ایچ او نے عید کی نماز ادا نہ کرنے اور سماجی سرگرمیوں میں شامل نہ ہونے کی ہدایات دئے ہیں۔
  • Claimed By : Ashraf Mohamed Omar
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later