X
X

فیکٹ چیک: کورونا کی ویکسین لگوانے والے مسافرین کو ہوائی سفر سے بچنے کے لئے مشورہ دینے والا یہ دعوی غلط، ویکسینیشن کو فروغ دے رہی ہیں ایئر لائنس

وشواس نیوز کی پڑتال میں کووڈ ویکسین کو لے کر کیا کیا جا رہا دعوی جھوٹا نکلا ہے۔ انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپوسٹ ایسوسی ایشن (آئی اے ٹی اے) کے مطابق، ایئر نائنس ویکیسنیٹڈ لوگوں کو ہوائی سفر روکنے پر غور نہیں کر رہی ہیں۔ بلکہ ویکسین لے چکے لوگوں کے لئے ایئر ٹراویل کو بغیر کسی مشکل کے کرنے کی حمایت کی جا رہی ہے۔

  • By: ameesh rai
  • Published: Jun 28, 2021 at 07:25 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر کووڈ 19 ویکسینیشن سے متعلق ایک دعوی وائرل ہو رہا ہے۔ اس میں دعوی کیا جا رہا ہے کہ اسپین اور فرانس میں ایئر لائنس کمپنیاں کووڈ 19 ویکسین لگوانے والے لوگوں کو ایئر ٹریول نہیں کرنے کا مشورہ دے رہی ہیں۔ دعوی کے مطابق، خون کا تھکہ جمع ہو جانے کے سبب ایسا مشورہ دیا جا رہا ہے۔ وشواس نیوز کی پڑتال میں کووڈ ویکسین کو لے کر کیا کیا جا رہا دعوی جھوٹا نکلا ہے۔ انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپوسٹ ایسوسی ایشن (آئی اے ٹی اے) کے مطابق، ایئر نائنس ویکیسنیٹڈ لوگوں کو ہوائی سفر روکنے پر غور نہیں کر رہی ہیں۔ بلکہ ویکسین لے چکے لوگوں کے لئے ایئر ٹریویل کو بغیر کسی مشکل کے کرنے کی حمایت کی جا رہی ہے۔

کیا ہو رہا ہے وائرل

فیس بک صارف فینی میگیئر نے 20 جون 2021 کو وائرل اسکرین شاٹ پوسٹ کرتے وئے انگریزی میں لکھا ہے، ’یہ قابل افسوس ہے۔ اس سے کافی خوف پیدہ ہونے جا رہا ہے‘۔ اس پوسٹ کے ساتھ کسی یو این کٹ نیوز کوا کوئی اسکرین شاٹ شیئر کیا جا رہا ہے۔ اس میں لکھا ہے کہ اسپین اور روس میں ایئر لائنس بلڈ کلاٹس کی پریشانی پر غور کر رہی ہیں۔ آگے لکھا ہے کہ ویسکین لگوا چکے لوگوں کو سفر کرنے کی مشورہ نہیں دیا جا رہا ہے۔ اس پر 4 جون 2021کی تاریخ لکھی ہوئی ہے۔

اس اسکرین شاٹ کے اوپر انگریزی میں لکھا ہے کہ ویکسین لے چکے لوگوں کے لے کوئی فلائٹ نہیں۔ اس پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

وشواس نیوز نے اپنی پرتال میں پایا کہ وائرل اسکرین شاٹ پوسٹ کرنے والے صارف کو کمینٹ میں ایک رپلائی ملا ہے۔ فیس بک صارف کیرن ڈیوڈ سن نے اس پوسٹ کے رپلائی میں ووسا 9ڈاٹ کام کی ایک رپورٹ پوسٹ کی ہے۔ اس رپورٹ میں انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسو سی ایشن، ساؤتھ ویسٹ ایئر لائنس اور ایکسپرٹ ڈاکٹر کے حوالے سے وائرل دعوی کو غلط بتایا گیا ہے۔ اس رپورٹ کو یہاں کلک کر کے دیکھا جا سکتا ہے۔

کی ورڈ کی مدد سے انٹرنیٹ پر اوپن سرچ کے دوران ہمںی انڈیپینڈینٹ کی ایک خبر ملی۔ اس خبر میں عالمی نیوز ایجنسی اے پی کے حوالے سے ایک ایسے ہی ملتے جلتے دعوی کی تردید کی گئی ہے۔ یہاں دعوی کیا جا رہاتھا کہ کووڈ ویکسین کی وجہ سے بلڈ کلاٹ کی پریشانی کے سبب ایئر لائنس نے اجلاس بلایا ہے۔ اس رپورٹ میں بھی عالمی ایئر ٹرانسپورٹ ایسو سی ایشن کے ترجمان کے حوالے سے اس دعوی کی تردید کی گئی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ ہوائی سفر سے متعلق معاملات کو مد نظر ایسو سی ایشن کے طبی مشاورتی گروپ کے ایجنڈے میں ایسا کوئی معاملہ نہیں ہے۔ اس رپورٹ کو یہاں پڑھ سکتے ہیں۔

آن لائن سرچ کے دوران ہمیں ہیلتھ ڈیسک او آر جی پر بھی اس معاملہ میں معلومات ملی۔ اس ویب سائٹ پر صحت سے متعلق پختہ معلومات کو شائع کیا جاتا ہے۔ اس سائٹ پر موجود 11جون 2021 کی رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ اس بات کے کوئی ثبوت نہیں ہے کہ ایئر ٹریول کرنے پر کووڈ ویکسین لے چکے لوگوں میں بلڈ کلاٹس کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

اس میں ماہرین کے حوالے سے بتایا گیا کہ لوگ ایئر ٹریول کے دوران بلڈ کلاٹس کی پریشیانی خصوصا ڈیپ وین تھمبروایسس (ڈی ٹی وی) میں مبتلا ہیں۔ ویسے اس کا کورونا ویکسین سے کوئی تعلق نہیں ہے اور یہ زیادہ تر معاملوں میں پیر میں ہوتا ہے، جو کافی دیر تک پیر کی سرگرمی نہیں ہونے، سیٹ پر بیٹھ رہنے سے بھی ہو سکتا ہے۔ اس ویری فائڈ معلومات کو یہاں کلک کر کے تفصیل میں پڑھا جا سکتا ہے۔

وشواس نیوز نے اس وائرل اسکرین شاٹ کو انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسو سی ایشن (آئی اے ٹی اے) کےایشیا پیسیفک کمیونیکیشن ہیڈ البرٹ جونگ کے ساتھ شیئر کیا۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ ایسا کوئی مدعہ ان کے میڈیکل ایڈوائزری گروپ کے ایجنڈے میں نہیں ہے۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ ائی اے ٹی اے کی جانب سے پوری طرح سے ویکسی نیٹڈ ہو چکے لوگوں کے لئے دقت مفت ہوائی سفر کو لے کر حمایت کیا جا رہا ہے۔

وشواس نیوز نے اس وائرل دعوی کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف فینی میگیئر کی پروفائل کو اسکرین کیا۔ صارف نے اپنی پروفائل پر کچھ معلومات شیئر نہیں کی ہوئی تھی۔

نتیجہ: وشواس نیوز کی پڑتال میں کووڈ ویکسین کو لے کر کیا کیا جا رہا دعوی جھوٹا نکلا ہے۔ انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپوسٹ ایسوسی ایشن (آئی اے ٹی اے) کے مطابق، ایئر نائنس ویکیسنیٹڈ لوگوں کو ہوائی سفر روکنے پر غور نہیں کر رہی ہیں۔ بلکہ ویکسین لے چکے لوگوں کے لئے ایئر ٹراویل کو بغیر کسی مشکل کے کرنے کی حمایت کی جا رہی ہے۔

  • Claim Review : دعوی کے مطابق، خون کا تھکہ جمع ہو جانے کے سبب ایسا مشورہ دیا جا رہا ہے۔
  • Claimed By : Fanny Magier
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later