X
X

فیکٹ چیک: تیجسوی یادو کے نام پر فرضی ٹویٹ وائرل

  • By: Umam Noor
  • Published: Apr 26, 2019 at 07:15 AM
  • Updated: May 13, 2019 at 11:38 AM

نئی دہلی (وشواس ٹیم)۔ سوشل میڈیا پر تیجسوی یادو کے نام سے ایک ٹویٹ وائرل ہو رہا ہے، جس میں ’’ہندوتو (براہمن واد) پر تیجسوی یادو کے تجزیہ‘‘ کا ذکرہے۔ وشواش نیوز کی تفتیش میں یہ پوسٹ فرضی ثابت ہوئی ہے۔

 کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

پوسٹ میں ذکر کیا گیا ہے: ’’ہندو لڑکی کی ہندووادی پارٹی کے ہندو رکن اسمبلی نے عصمت دری کی، انصاف کے لئے ہندو لڑکی ہندو وزیراعلیٰ کے پاس گئی، ہندو لڑکی کو ہندو حکومت سے انصاف تو نہی ملا، الٹا ہندو لڑکی کے ہندو باپ کو ہی حراست میں لے لیا گیا اور پھر ہندو لڑکی کو ملی باپ کی لاش، یہ ہے ہندوتووادی حکومت‘‘۔

فیس بک پر ’امت لودھی ورما‘ (نیچے انگریزی میں دیکھیں) نے 16 اپریل کو رات 9 بج کر 18 منٹ پر اسے پوسٹ کیا ہے۔ تفتیش کئے جانے تک یہ پوسٹ 191 بار شیئر کیا جا چکا ہے۔
Amit Lodhi Verma

 تفتیش

حقیقت کے انکشاف کے لئے ہم نے ریورس امیج، نیوز سرچ اور سوشل میڈیا اسکین کی مدد لی۔ جس پروفائل کے ساتھ تیجسوی یادو کے پوسٹ کو وائرل کیا گیا ہے، وہ ان کا ویری فائڈ ٹویٹر ہینڈل نہیں ہے۔ تیجسوی یادو ٹویٹر پر ’یادو تیجسوی‘ (نیچے انگریزی میں دیکھیں) کے نام سے موجود ہیں، جو ٹویٹر ویری فائل ہینڈل ہے۔
@yadavtejashwi

سوشل میڈیا پر جس ہینڈل کا حوالہ دیتے ہوئے متعلقہ پوسٹ کو شیئر کیا گیا ہے، وہ ’تیجسوی
یادو ‘ (نیچے انگریزی میں دیکھیں) کے نام سے شیئر کیا گیا ہے، جو تیجسوی یادو کا ہینڈل نہیں ہے۔ ٹویٹر سرچ میں ہمیں ایسا کوئی پیروڈی اکاؤنٹ بھی نہیں ملا۔
@TejashwiYadav

 جب ہم کسی کے ٹویٹر پوسٹ کو اسکرین شاٹ کے ذریعہ شیئر کرتے ہیں، تو اس میں ٹویٹر پوسٹ کی ٹائمنگ کے ساتھ اسےملے لائک، ری ٹويٹ اور کمینٹ کا بھی آپشن ہوتا ہے، لیکن تیجسوی کے مبینہ ٹویٹ میں ایسا کچھ نظر نہیں آتا ہے۔ فیس بک پوسٹ میں نظر آرہے پوسٹ میں کئی  حقائق کی غلطیاں بھی ہیں، جو کسی ویری فائڈ پیج سے ہونے والے پوسٹ میں نظر نہیں آتی ہیں۔ تیجسوی یادو کے جس ٹویٹ کو شیئر کیا گیا ہے، وہ فوٹوشاپ کی مدد سے کرئیٹ کیا گیا پوسٹ ہے۔ نیوز سرچ میں بھی ہمیں تیجسوی یادو کے ایسے کسی بیان کا ذکر نہیں ملا۔

اسٹاک اسکین (نیچے انگریزی میں دیکھیں) کی مدد سے ہم نے متعلقہ پروفائل کی اسکیننگ کی جو خاص نظریہ سے متاثر ہے۔ اس پروفائل سے گمراہ کن معلومات شیئر کی جاتی ہیں۔
Stalk scan

 نتیجہ: وشواس نیوز کی تفتیش میں تیجسوی یادو کے نام سے کیا گیا پوسٹ غلط ثابت ہوا ہے۔

 مکمل سچ جانیں، معلومات حاصل کریں ۔۔۔

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں
contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 –) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں۔

  • Claim Review : تیجسوی یادو کا فرضی ٹویٹ
  • Claimed By : Amit Lodhi Verma
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later