فیکٹ چیک: ہوا میں نظر آرہا یہ کھجور کا درخت کرین کے ذریعہ بندھا ہوا تھا، ویڈیو کے ساتھ کیا جا رہا دعوی فرضی ہے
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل ویڈیو عمان کا اس وقت کا ہے جب کھجور کے درخت کو ایک جگہ سے دوسری جگی کرین کے ذریعہ لے جایا جا رہا تھا۔ اب اسی ویڈیو کو فرضی حوالے کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔
- By: Umam Noor
- Published: Jun 10, 2021 at 04:56 PM
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں کھجور کے درخت کو ہوا میں دیکھا جا سکتا ہے۔ صارفین ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے دخرت کو کرشمائی طور پر اڑنے کا دعوی کور رہے ہیں۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل ویڈیو عمان کا اس وقت کا ہے جب کھجور کے درخت کو ایک جگہ سے دوسری جگی کرین کے ذریعہ لے جایا جا رہا تھا۔ اب اسی ویڈیو کو فرضی حوالے کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟
فیس بک صارف نے وائرل ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’سبحان الله کیا منظرہے‘۔ مذکورہ ویڈیوکو اب تک پچاس ہزار سے زیادہ لوگ دیکھ چکے ہیں۔ وہیں 830 صارفین کے ذریعہ شیئر کیا جا چکا ہے۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔
پڑتال
اپنی پڑتال کا آغاز کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے ان ویڈ ٹول کی مدد سے ویڈیو کے کی فریمس نکالے اور انہیں گوگل رورس امیج کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں یہ ویڈیوکسی بھی قابل اعتماد ذریعہ پر شائع ہوا نہیں ملا۔
مزید سرچ میں ہم نے ویڈیو کو یوٹیوب پر مختفل مناسب کی ورڈس ڈال کر سرچ کرنا شروع کیا۔ سرچ میں ہمیں یہ ویڈیو ’وائرل پریس‘ نام کے یوٹیوب چینل پر ملا۔ 28دسمبر 2018 کو اپ لوڈ کئے گئے اس ویڈیو کی کوائلٹی بھی مزید بہتر نظر آئی۔ وہیں اس کے ساتھ دی گئی تفصیل میں لکھا تھا، ’31 دسمبر 2017 کو عمان میں ہوا میں نظر آرہا یہ کھجور کا درخت کرین کے ذریعہ اٹھایا گیا اور دوبارہ واقع کیا گیا‘‘۔
ویڈیو کو غور سے دیکھنے پر دو سے تین سیکنڈ کے درمیان پیڑ سے بندھا ہوا ایک تار بھی نظر آیا۔ جس سے واضح ہوتا ہے کہ درخت کسی چیز سے بندھے ہونے کے سبب ہوا میں تیرتا ہوا نظر آرہا ہے۔
مزید تصدیق کے لئے ہم نے ویڈیو ک اپ لوڈ کرنے والے چینل وائرل پریس سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کیا اور وائرل ویڈیو ان کے ساتھ شیئر کیا۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ یہ ویڈیو عمان کا ہے۔ اس میں درخت کو کرین سے باندھ کر دوسری جگہ منتقل کیا جا رہا تھا۔
فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والی فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کو677,391 لوگ فالوو کرتے ہیں۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل ویڈیو عمان کا اس وقت کا ہے جب کھجور کے درخت کو ایک جگہ سے دوسری جگی کرین کے ذریعہ لے جایا جا رہا تھا۔ اب اسی ویڈیو کو فرضی حوالے کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔
- Claim Review : سبحان الله کیا منظرہے
- Claimed By : زینت خان
- Fact Check : جھوٹ
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔