فیکٹ چیک: وائرل پوسٹ میں ویڈیو تو وزیر اعظم مودی کا ہے، مگر تصویر مراٹھا ریلی کی ہے
- By: Umam Noor
- Published: Apr 25, 2019 at 12:43 PM
- Updated: May 13, 2019 at 11:39 AM
نئی دہلی (وشواس ٹیم)۔ سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک روڈ شو کا ویڈیو ہے اور ایک ریلی کی تصویر ہے۔ پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ ویڈیو اور تصویر دونوں وزیراعظم مودی کے ریلی کی ہیں۔ ہماری تفتیش میں ہم نے پایا کہ وائرل ہو رہی ویڈیو تو مودی کی بنارس ریلی کی ہے مگر تصویر 2017 مراٹھا ریلی کی ہے جس کا وزیر اعظم مودی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔
دعویٰ
تصویر میں دعویٰ کیا جا رہا ہے ’’کیا لاجواب ہوا چل رہی ہے ملک میں۔ 2014 میں مودی نے عوام سے ووٹ مانگا تھا اور آج عوام مودی جی کے لئے ووٹ مانگ رہی ہے‘‘۔
پڑتال
ہم نے اس پوسٹ کو 2 حصوں میں مقسیم کرکے سچائی جاننے کا فیصلہ کیا۔ سب سے پہلے ویڈیو کی تفتیش کی اور اس کے بعد تصویر کی سچائی جاننے کی کوشش کی۔
ویڈیو کی تفتیش
ہم نے وائرل ہو رہی ویڈیو کو ان ویڈ ٹولس (نیچے انگریزی میں دیکھیں) پر ڈال کر ’کی فریمس‘ نکالے اور ان کا ریورس امیج سرچ کیا۔ اسی تفتیش میں ہمارے ہاتھ 5 مارچ 2017 کو وارانسی میں وزیراعظم نریندر مودی کے روڈ شو کا ویڈیو لگا۔ اس ویڈیو کو ’وی اسپریڈ پیس‘ نام کے ایک یو ٹیوب چینل کے ذریعہ پوسٹ کیا گیا تھا۔
Invid Tools, We Spread Peace
ہم نے اس ویڈیوکو یو ٹیوب ڈیٹا ویوئر پر ڈالا اور پایا کہ اسے 4 مارچ، 2017 کو اپ لوڈ کیا گیا جس دن وزیر اعظم مودی کا وارانسی میں روڈ شو تھا۔
تصویر کی پڑتال
ہم نے اس تصویر کی پڑتال کے لئے سب سے پہلے اس فوٹو کا ریورس امیج سرچ کیا۔ تھوڑی سی کوشش کے بعد ہی ہمیں ایک ٹویٹ ملا جس میں اس تصویر کا استعمال کیا گیا تھا۔ یہ تصویر مراٹھا کرانتی مورچہ نامی ایک ٹویٹر ہینڈل کی طرف سے 6 فروری 2017 کو ٹویٹ کی گئی تھی۔
ہم نے زیادہ تصدیق کے لئے سکل مراٹھا سماج کے لیڈر امول جادھوراؤ کے دفتر میں بات کی اور انہوں نے ہمیں بتایا کہ یہ تصویر مراٹھا تحریک کے دوران کرناٹک کے بیجاپور کی ہے۔
اس تصویر کو ریمو مستری (نیچے انگریزی میں دیکھیں) نام کے ایک فیس بک صارف نے شیئر کیا تھا۔
Remo Mistry
نتیجہ: ہماری تفتیش میں ہم نے پایا کہ وائرل ہو رہا ویڈیو تو مودی کی 2017 بنارس ریلی کا ہے مگر تصویر 2017 مراٹھا ریلی کی ہے جس کا وزیراعظم مودی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
مکمل سچ جانیں…سب کو بتائیں
اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں
contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 –) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں۔
- Claim Review : سال 2014 میں مودی نے عوام سے ووٹ مانگا تھا اور آج عوام مودی جی کے لئے ووٹ مانگ رہی ہے
- Claimed By : Facebook user- Remo Mistry
- Fact Check : جھوٹ