X
X

فیکٹ چیک: فوجی کو گھورتی نوجوان خاتون کی یہ تصویر فلسطین کی نہیں بلکہ 2016 کی چلی ملک کی ہے

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ تصویر کے ساتھ کیا جا رہا دعوی فرضی ہے۔ تصویر ستمبر 2016 میں امریکی ملک چلی میں ہوئے مظاہرہ کی ہے۔

  • By: Umam Noor
  • Published: May 13, 2021 at 06:32 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ گزشتہ روز فلسطین اور اسرائل کے مابین پیش آئے تصادم کے بعد سےسوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک نوجوان خاتون کو پلویس اہلکار کے سامنے نظرے ملاتے ہوئے کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر کو شیئر کرتے ہوئے دعوی کیا جا رہا ہے کہ یہ بچی فلسطین کی ہے۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ تصویر کے ساتھ کیا جا رہا دعوی فرضی ہے۔ تصویر ستمبر 2016 میں امریکی ملک چلی میں ہوئے مظاہرہ کی ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف حمزہ نے وائرل تصویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’ فلسطین کی یہ بچی لاکھوں مسلمانوں سے بہتر ہے جو آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھ رہی ہے‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

پڑتال کا آغاز کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے گوگل رورس امیج کے ذریعہ وائرل تصویر کو سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں سی این این ڈاٹ کام پر تصویر ملی جسے 14 ستمبر 2016 کو ایک آرٹیکل کے ساتھ شیئر کیا گیا تھا۔ آرٹیکل میں دی گئی جانکاری کے مطابق، ’چلی کے خونی فوجی بغاوت کے 43 سال گزرنے کے موقع پر ہوئے احتجاج میں ایک نوجوان خاتون کی تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ پولیس اہلکار کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالے ہوئے ہے۔ یہ نامعلوم نوجوان خاتون سینٹیاگو میں مظاہروں کے دوران کی یہ تصویر ہے۔ مکمل خبر یہاں پڑھیں۔

وائرل تصویر ہمیں رائٹرس کی ویب سائٹ پر ’فوٹوز آف دی ویک‘ کے سیکشن میں بھی ملی۔ تصویر کو شیئر کرتے ہوئے اسی چلی مظاہرے کی بتایا گیا۔ وہیں فوٹو کریڈٹ میں رائٹرس/ کارلوس ویرا لکھا ہوا دکھا۔

مزید تصدیق کے لئے ہم نے راٹرس کے میل کے ذریعہ رابطہ کیا اور ان کے ساتھ وائرل پوسٹ شیئر کی۔ ہمیں رائٹرس کے سینئر ڈائریکر، کمیونیکیشن، ہیتھر کارپینٹر نے جواب دیتے ہوئے بتایا کہ یہ تصویر رائٹرس کی ہے جسے فوٹوگرافر کارلوس ویرا نے 11 ستمبر 2016 کو چلی میں ہوئے ایک احتجاج کے دوران کھینچا تھا۔

اب باری تھی فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے ٹویٹر صارف حمزہ کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ صارف کو 17 ہزار سے زیادہ لوگ فالوو کرتے ہیں۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ تصویر کے ساتھ کیا جا رہا دعوی فرضی ہے۔ تصویر ستمبر 2016 میں امریکی ملک چلی میں ہوئے مظاہرہ کی ہے۔

  • Claim Review : فلسطین کی یہ بچی لاکھوں مسلمانوں سے بہتر ہے جو آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھ رہی ہے
  • Claimed By : Ch Hamza
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later